• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

لانگ مارچ پر حکومت سے 'ڈیل' کی تردید

شائع July 28, 2014
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج بنوں میں آئی ڈی پیز کے ساتھ عید منا رہے ہیں—۔فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج بنوں میں آئی ڈی پیز کے ساتھ عید منا رہے ہیں—۔فائل فوٹو

بنوں : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے 14 اگست کے لانگ مارچ پر حکومت سے ممکنہ ڈیل کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مارچ ملک کی تاریخ بدل دے گا۔

عمران خان عید الفطر منانے کے لیے بنوں میں شمالی وزیرستان آپریشن کے متاثرین کے کیمپ پہنچے جہاں ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

عمران خان نے کہا کہ آئی ڈی پیز کے معاملے میں وفاقی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی۔

انہوں نے متاثرین کو سندھ اور پنجاب میں جانے سے روکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صوبے کی جانب سے آئی ڈی پیز کو روکنا غیرآئینی ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ متاثرین کےمشکل وقت میں ان ساتھ کھڑے ہیں اوران کی بحالی کےلیے جو کچھ ہو سکا کیا جائے گا۔

اس موقع پر لانگ مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کوئی طاقت لانگ مارچ کو نہیں روک سکتی اور چودہ اگست کو لوگوں کا سمندرنکلےگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ 14 اگست کوتاریخی مارچ ہوکررہےگا اور لانگ مارچ ملک کی تقدیر بدل دے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکمران دھاندلی چھپانے کے لیے فوج کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشیدنے عمران خان کے بیان سخت ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست جھوٹ اورنفرت پرمبنی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں کہیں بھی متاثرین کے آنے جانے پرکوئی پابندی نہیں۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان میں اتنی جرات نہیں کہ وہ دہشت گردوں کوللکارسکیں۔

انھوں نے کہا کہ حکومت عمران خان کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرنے کے لیے تیار ہے اس لیے انہیں مل بیٹھ کر مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں۔

انھو ں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی پر اہم ایشوز پر اجلاس ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024