• KHI: Maghrib 6:21pm Isha 7:36pm
  • LHR: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • ISB: Maghrib 5:55pm Isha 7:17pm
  • KHI: Maghrib 6:21pm Isha 7:36pm
  • LHR: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • ISB: Maghrib 5:55pm Isha 7:17pm
شائع July 12, 2015 اپ ڈیٹ June 23, 2016

ذیابیطس سے بچاﺅ میں مدد دینے والے 10 سپر فوڈ


زندگی کس کو پیاری نہیں ہوتی مگر اچھی صحت کے بغیر جینا آسان نہیں ہوتا اور وہ جہنم جیسی لگنے لگتی ہے اور موجودہ عہد میں جو مرض انسانوں کے لیے سب سے زیادہ مہلک ثابت ہو رہا ہے وہ ذیابیطس ہے۔

ذیابیطس وہ مرض ہے جو دیمک کی طرح خاموشی سے انسانی جسم کے اندرونی اعضاء کو چاٹ جاتا ہے اور اگر اس کے بارے میں بروقت معلوم نہ ہوسکے تو یہ بینائی سے محرومی سے لے کر گردوں کے فیل ہونے اور دیگر لاتعداد طبی مسائل کا سبب بنتا ہے۔

موجودہ عہد میں طرز زندگی خاص طور پر غذائی عادات ایسی ہیں جو اکثر افراد کو اس جان لیوا مرض کا شکار بنا دیتی ہیں جس کی تشخیص اگر بروقت ہوجائے تو کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو اسے پھیلنے سے روکتی ہیں اور اس بارے میں جاننا آپ کے لیے یقیناً دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا۔

ڈارک چاکلیٹ

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

چاکلیٹ میں ایک کیمیکل فلیونوئڈز بہت زیادہ مقدار میں ہوتا ہے اور طبی سائنس کے مطابق یہ انسولین کی مزاحمت کو کم کرکے اس کی حساسیت کو بہتر بناتا ہے جس کے نتیجے میں بلڈ شوگر کی سطح بہتر ہوتی ہے۔ مگر ہر قسم کی چاکلیٹ سے یہ فائدہ حاصل نہیں ہوتا۔

کوپن ہیگن یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ ڈارک چاکلیٹ کے شوقین ہو ان میں میٹھی اشیاءکو کھانے کی طلب کم ہوتی ہے جس سے ذیابیطس کا خطرہ خودکار طور پر کم ہوجاتا ہے۔ اس یطرح یہ چاکلیٹ بلڈ پریشر کو بھی کرکے فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کم کردیتی ہے۔

بلیو بیریز

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

بیریز کی نسل کا یہ نیلا پھل فائبر سے بھرپور ہوتا ہے جو آپ کے جسمانی نظام سے فالتو چربی کو باہر کرنے کے ساتھ ساتھ ہاضمے اور بلڈ شوگر کو بھی بہتر بناتا ہے۔

امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ بلیو بیریز کے جوس کے 2 کپ کا استعمال خون میں گلوکوز کی سطح کم کرنے کے ساتھ ساتھ یاداشت کو عمل کو بھی بہتر بناتا ہے۔ بلیو بیری میں موجود قدرتی اجزاءچربی کے خلیات کو سکڑنے میں مدد دیتے ہیں اور ایک ایسے ہارمون کو خارج کرنے میں مدد دیتے ہیں جو خون میں گلوکوز لیول کو کنٹرول کرتا ہے اس طرح بلڈ شوگر کی سطح معمول پر رہتی ہے اور انسولین کی حساسیت بڑھتی ہے۔

دلیہ

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

ذیابیطس کے شکار افراد کے لیے دلیے کا استعمال بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے، جو کے دلیے میں پائے جانے والے اجزاءذیابیطس کے شکار افراد کے لیے فائدہ مند اثرات رکھتے ہیں، یہ دلیہ دل کی صحت کو بھی بہتر بناتا ہے اور روزمرہ کی خوراک میں موجود گلوکوز کے جسم میں جذب ہونے کی رفتار کو بھی سست کردیتا ہے۔

مچھلی

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

مختلف تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ مچھلی کا استعمال انسولین کی حساسیت کو بہتر بنانے میں مددگار ہوتا ہے کیونکہ اس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز موجود ہوتے ہیں، جس سے جسم میں گلوکوز کی مقدار میں کمی سے ذیابیطس کا شکار ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔اسی طرح اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کے نتیجے میں جسم کم پھولتا ہے یا سوجن کا عارضہ لاحق نہیں ہوتا جو کہ ذیابیطس و وزن کے مسائل کو مزید بدتر بنانے کا باعث بنتا ہے۔

زیتون کا تیل

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

ایک حالیہ ہسپانوی طبی تحقیق کے مطابق اگر تو آپ کی غذا زیتون کے تیل میں تیار ہوتی ہے تو ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ بھی 50 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ عام گھی، کنولا آئل، مکھ وغیرہ کے مقابلے میں زیتون کے تیل میں تیار کیے گئے پکوان پیٹ بھرنے کے احساس کو زیادہ دیر تک برقرار رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس تیل میں شامل صحت بخش چکنائی اسے خلیات کو نقصان سے تحفظ دینے مٰں مدد فراہم کرتی ہے اور دل کے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

پالک

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

پالک ان چند سبزیوں میں سے ایک ہے جو ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا خطرہ ٹالنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ جو لوگ روزانہ کچھ مقدار میں پالک کا استعمال کرتے ہیں ان میں ذیابیطس کا خطرہ اس سبزی سے دور بھاگنے والوں کے مقابلے میں 14 فیصد کم ہوتا ہے۔ اس سبزی میں وٹامن کے، میگنیشم، پوٹاشیم، زنک اور دیگر منرلز بھی موجود ہوتے ہیں جو کہ عام صحت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

شکرقندی

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

ایک طبی تحقیق کے مطابق شکرقندی خون میں گلوکوز کی سطح متوازن رکھنے میں کردار ادا کرتی ہے۔ اس میں ایک قدرتی جز اینتھوسیان اور دیگر اینٹی آکسائیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں جو جو کہ بیکٹیریا کش خوبیوں، سوجن سے بچاﺅ اور وائرس سے بچاﺅ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

اخروٹ

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

دنیا بھر میں پسند کیے جانے والے اخروٹ مختلف قدرتی اجزاءاور وٹامنز سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ ذیابیطس اور امراض قلب وغیرہ سے تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے شکار افراد میں بیماری کی شدت کو کم کرنے میں بھی کردار ادا کرتے ہیں۔ اخروٹ کھانے کے نتیجے میں آپ کے جسم کو زیادہ طاقت کم کیلیوریز کے استعمال سے مل جاتی ہے جبکہ پیٹ بھرنے کا احساس بھی زیادہ دورانیے تک برقرار رہتا ہے۔

دار چینی

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

متعدد طبی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ یہ مزیدار مصالحہ بلڈ شوگر کی سطح کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار افراد جو روزانہ دار چینی کی معمولی مقدار کا استعمال کرتے ہیں ان کے بلڈ شوگر کی سطح میں 30 فیصد کی نمایاں بہتری دیکھنے میں آتی ہے۔اس کے علاوہ یہ کولیسٹرول کی سطح کو بڑھنے سے بھی روکتا ہے جبکہ اس میں شامل ایک جز کرومیم انسولین کے اثرات کو بڑھاتا ہے اور دیگر قدرتی منرلز خون میں موجود مضر صحت اجزاءکو پاک کرتے ہیں جس سے کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

ہلدی

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

برصغیر کے کھانوں میں عام استعمال کی جانے والی ہلدی نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے جس کے نتیجے میں خوراک میں شامل ایسے اجزاءجلد ہضم ہوجاتے ہیں جو بلڈ شوگر کی سطح کو ڈرامائی حد تک بڑھا سکتے ہیں۔ اس زرد مصالحے کو اکثر سالن وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے جس کے بلڈ شوگر پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ اس کا اہم جز کرکومین جسمانی میٹابولزم کی کارکردگی بڑھاتا ہے جس کے نتیجے میں چربی کے خلیات کی مقدار بڑھنے نہیں پاتی جبکہ لبلبے ، گردوں اور پٹھوں کے خلیات کی کارکردگی بھی بڑھ جاتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

تبصرے (39) بند ہیں

Amazing Pakistan Jul 13, 2015 03:20am
Nice Sharing
mohammad nasir Khokhar Jul 13, 2015 11:41am
very good information n
mahmood Fatooquii Jul 13, 2015 12:29pm
this is a good suggestion
Adnan Rauf Jul 13, 2015 12:55pm
Thanks for good update
Mrs Waseem nawaz Jul 13, 2015 01:51pm
very good information n
Dr. Allah Rakha Jul 13, 2015 03:01pm
Sweet potato? To me this is incorrect. There are other foods particularly oat and barley which are pivotal, then bittergourd is also very useful to mitigate diabetes.
muhammad kashif gill Jul 14, 2015 11:14am
very thankfull to for this information dear jazak allah
Raheem Shamsi Jul 14, 2015 12:29pm
good
A s am Jul 14, 2015 05:38pm
یہ ایک اچھا اور مفید آرٹیکل ہے
majidrasheed Jul 15, 2015 01:09am
i have read to your page about sugar it is really problem which face many of them and it is good we give knowlege abut it many times with many method and processor ok thank to tell about sugar it is very dengrouse and salient enemy to us take care about this thanks
Haji Muhammad Anwaar Jul 15, 2015 09:06am
Thanks its very good information
AMIR ALI KHAN Jul 15, 2015 02:18pm
Dear Sir, Thanks it is very good information for good health
NADIM Jul 15, 2015 03:59pm
good knowledge
Nisar Khattak Jul 15, 2015 07:54pm
First of all i would like to say thank you very much for the use full information about one of the dangerous disease in world .how ever i would like to suggest all those how are suffering from sugar need proper and regular medicine, walking, no tension and diet control. diet control is one of the best medicine to control sugar.
Nisar Khattak Jul 15, 2015 08:01pm
Very use full information regarding one of the dangerous disease of the world .how ever more then that diet control is the best medicine to maintain sugar level
Mehr Naeem Jul 16, 2015 06:34am
Very Nice
SAJJAD Jul 28, 2015 01:24pm
nice information
KALEEMULLAH Aug 09, 2015 08:45pm
good article
ghulam murtaza Aug 10, 2015 12:56pm
please you arerequested send me DM-2and hypertension diet and preventive measurement. thanks murtaza medic uae
ghulam murtaza Aug 10, 2015 12:58pm
nice site.information very helpful to maintaining the healthy life style thanks
ghulam murtaza Aug 10, 2015 12:59pm
@Adnan Rauf
Munir Ahmad Aug 12, 2015 01:39pm
It all seems very help full even for normal life....So I shall start to use above things as per my capacity with maximum quantity................Thanks who shared this..............
NASEEM KHAN Aug 13, 2015 01:51pm
Dear Sir, Thanks it is very good information for good health
Malik shafi Aug 13, 2015 03:13pm
I have gone through the contents. I agree with Dr. Allah Rakha that Sweet potato may not be helpful for this disease. I am diabeties and I agree with remarks that timely and regular use of recommended medicines, walk and very import is controlled use of diet.
mirza waseem baig Sep 24, 2015 07:20am
very nice information
saira sha Dec 04, 2015 12:43pm
nice information
saira sha Dec 04, 2015 12:44pm
bohat achai malumalt hain
Shafqat abbas Dec 04, 2015 12:47pm
Very nyce info..
Asif Dec 04, 2015 11:10pm
Very nice
m.nawaz khan Dec 04, 2015 11:23pm
@Amazing Pakistan good
m.nawaz khan Dec 04, 2015 11:24pm
good knowlebge
tahseen Dec 05, 2015 07:53am
Masha Allah good information and thanks for all team
nighat Dec 05, 2015 08:13pm
very nice information
Ali Mar 16, 2016 07:03am
so fruitful
qamarsultana Mar 16, 2016 04:26pm
very very good love it please keep it up
Basharat ali Qureshi Apr 30, 2016 02:58pm
All these ten super foods are truely useful to control diabeties.
Aqsa Zaman Jul 22, 2016 03:55pm
All these foods mentioned above are helpful in controlling blood sugar but doing exercise is best way to control it
Sufi Abdul Majeed Jul 23, 2016 11:17am
The article is very informative and things are very useful. Well wisher AM Sufi S City Allama Iqbal Nagar Kamrani road Haroonabad Tehsil
zafar ali mughal of lalazar rwp Jul 25, 2016 07:41pm
very good informatin sugar imaraz