• KHI: Asr 4:41pm Maghrib 6:21pm
  • LHR: Asr 4:09pm Maghrib 5:50pm
  • ISB: Asr 4:13pm Maghrib 5:55pm
  • KHI: Asr 4:41pm Maghrib 6:21pm
  • LHR: Asr 4:09pm Maghrib 5:50pm
  • ISB: Asr 4:13pm Maghrib 5:55pm

گجرات: 3 طالبات پر تیزاب پھینک دیا گیا، چہرے جھلس گئے

شائع April 19, 2018

صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات میں سگے ماموں نے 2 دوستوں کے ساتھ مل کر رشتے سے انکار پر یونیورسٹی جانے کے لیے بس اسٹاپ پر کھڑی 3 طالبات پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں 2 سگی بہنوں اور ایک طالبہ کا چہرا جھلس گیا۔

واقعے کے بعد موٹر سائیکل پر سوار تینوں ملزمان فرار ہوگئے جبکہ تینوں متاثرہ طالبات کو علاج کے لیے عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: لاہور: میاں بیوی اور بہو پر تیزاب پھینک دیا گیا

ایس ایچ او امیر عباس واقعے کی تفصیلات بتا رہے ہیں — فوٹو: سید عاصم
ایس ایچ او امیر عباس واقعے کی تفصیلات بتا رہے ہیں — فوٹو: سید عاصم

تھانہ ڈنگہ کے ایس ایچ او امیر عباس نے ڈان نیوز کو بتایا کہ پولیس نے ایک ملزم حسام کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مرکزی ملزم عبدالقدیر، جو دو متاثرہ بہنوں کا ماموں بھی ہے، اور اس کا ایک اور ساتھی فرار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

پولیس آفیسر نے مزید بتایا کہ ایک متاثرہ لڑکی نے شادی سے انکار کیا تھا جس کے بعد ان پر تیزاب سے حملہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیج اداکارہ پر تیزاب پھینک دیا گیا

بعد ازاں گجرات میں تین طالبات پر تیزاب پھینکنے کے واقعے پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس اور وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا۔

پولیس حکام نے آر پی او گوجرانوالہ اور ڈی پی او گجرات سے واقعے کی رپورٹ طلب کر کے 24 گھنٹے میں ملزمان کی گرفتاری کا حکم بھی جاری کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024