• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

احمد شہزاد کی قسمت نئے چیئرمین پی سی بی کے ہاتھ

شائع August 28, 2018 اپ ڈیٹ August 31, 2018

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کے مستعفی ہونے کے بعد مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے نتیجے میں معطلی کا شکار پاکستانی ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کا مستقبل غیر یقینی ہوگیا۔

احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں معطل کردیا تھا اور اب احمد شہزاد کے مقدمے کے تمام تر مراحل مکمل ہونے کے بعد سابق چیئرمین پی سی بی کے استعفے کے باعث یہ معاملہ تعطل کا شکار ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے نجم سیٹھی کے استعفے کے بعد آئی سی سی کے سابق صدر احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے کے لیے نامزد کیا ہے اور اوپننگ بلے باز کی قسمت کا فیصلہ نئے چیئرمین کے ہاتھ میں ہو گا۔

مزید پڑھیں: احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت، پی سی بی نے تصدیق کردی

احمد شہزاد نے واڈا کی جانب سے کیے گئے ڈوپ ٹیسٹ کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اب انہیں نئے چیئرمین کے منتخب ہونے تک اپنے فیصلے کے لیے انتظار کرنا ہو گا۔

تاہم معطلی کا شکار اوپننگ بلے باز نے مشہور وکیل اور تحریک انصاف کے ممتاز سیاسی رہنما بابر اعوان کو اپنا وکیل کیا ہے جس کی وجہ سے ان کو کم سے کم سزا ہونے کی امیدیں روشن ہو گئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024