• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

نیا چیئرمین پی سی بی کون؟ فیصلہ کل ہوگا

شائع September 3, 2018
احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے کے لیے مضبوط ترین امیدوار تصور کیا جا رہا ہے— فائل فوٹو:
احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے کے لیے مضبوط ترین امیدوار تصور کیا جا رہا ہے— فائل فوٹو:

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چئیرمین کے لیے الیکشن کل ہوں گے اور عہدے کے سب سے مضبوط امیدوار احسان مانی نے الیکشن کے لیے کاغذات جمع کرا دیے ہیں۔

پی سی بی کے نئے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے میڈیا کانفرنس روم میں خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں الیکشن کمشنر جسٹس (ر) افضل حیدر اور ڈپٹی الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا کی زیر نگرانی انتخابات ہوں گے۔

مزید پڑھیں: احسان مانی کون ہیں؟

احسان مانی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے ہیں اور اب تک ان کے مدمقابل کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا لہٰذا ان کے بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی بننے کے قوی امکانات ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کے لیے کاغذات نامزدگی منگل کو دن ساڑھے 11 بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جس کے بعد اعتراضات سنے جائیں گے اور اسکروٹنی مکمل کی جائے گی۔

شیڈول کے مطابق دن ایک بجے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی اور ڈیڑھ بجے پی سی بی ہیڈکوارٹر میں چیئرمین پی سی بی کا انتخاب ہوگا۔

اگر کوئی بھی امیدوار بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوا تو مزید کارروائی کو غیر ضروری سمجھتے ہوئے اس کی کامیابی کا نوٹیفکیشن فوری طور پر جاری کردیا جائے گا۔

سابق چیئرمین نجم سیٹھی کے مستعفی ہونے کے بعد وزیر اعظم پاکستان اور بورڈ کے پیٹرن ان چیف عمران خان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق صدر احسان مانی اور اسد علی خان کو چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: احسان مانی نے دوہری شہریت کی افواہوں کو مسترد کردیا

پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں وزیر اعظم اور پیٹرن ان چیف پی سی بی عمران خان کے نامزدہ کردہ اراکین احسان مانی اور اسد علی خان، لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین (واپڈا)، ڈاکٹر نجیب صائم (ایچ بی ایل)، محمد ایاز بٹ (کے آر ایل)، لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید ضیا (ایس ایس جی سی)، مراد اسماعیل (کوئٹہ ریجن)، شاہ ریز عبداللہ روکھڑی (لاہور ریجن)، کبیر احمد خان (فاٹا ریجن)، کیپٹن (ر) جہانزیب خان (سیکرٹری وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ) شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سیکریٹری گورننگ بورڈ میں شامل ہونے کے باوجود ووٹ دینے کا استحقاق نہیں رکھتا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024