• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

ایشیا کپ میں کوہلی کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھائیں گے، حسن علی

شائع September 7, 2018 اپ ڈیٹ September 10, 2018

لاہور: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر حسن علی نے ایشیا کپ میں عمدہ کارکردگی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایونٹ میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی کی عدم موجودگی کا فائدہ پاکستان کو ہوگا۔

ایشیا کپ رواں ماہ 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا جہاں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں موجود ہیں اور 19 ستمبر کو مدمقابل ہوں گے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے جاری قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ 'میری خواہش ہے کہ ایشیا کپ کی دفاعی چیمپیئن بھارت کے خلاف میچ میں تمام کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے اپنی کامیابی کو منانے کا مخصوص اسٹائل 10 بار دہراؤں، تاہم میچ میں ہی پتہ چلے گا کہ کیا ہوتا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ایونٹ میں میرا ہدف صرف بھارتی بلے باز نہیں بلکہ ایشیا کپ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کے بلے باز ہوں گے۔'

مزید پڑھیں: ایشیا کپ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ سے حفیظ اور عماد ڈراپ

ایک سوال کے جواب میں نوجوان فاسٹ باؤلر نے کہا کہ 'پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا گزشتہ میچ جیتنے کی وجہ سے ایشیا کپ کے میچ میں پاکستانی ٹیم کو بھارت کے خلاف نفسیاتی برتری حاصل ہوگی، جبکہ بھارت کو کپتان اور اپنے سب سے اہم بلے باز کوہلی کی بھی خدمات حاصل نہیں ہوں گی جس کا ہم فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔'

انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 'ویرات کوہلی ورلڈ کلاس اور میچ ونر کھلاڑی ہیں، وہ بھارت کو دباؤ سے نکال کر جیت کی راہ کی طرف گامزن کرنے میں مہارت رکھتے ہیں تاہم ان کا متبادل کھلاڑی اس جیسا نہیں ہوگا جس کا ہم فائدہ اٹھائیں گے۔'

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 'میں نے ویرات کوہلی کی وکٹ حاصل کرنے کی خواہش ضرور ظاہر کی تھی لیکن ایشیا کپ میں یہ موقع نہیں مل سکے گا، البتہ مستقبل میں امید ہے کہ جب ان سے سامنا ہوگا تو ضرور ان کی وکٹ حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔'

فاسٹ باؤلر نے کہا کہ 'ویرات کوہلی کے ساتھ میری فٹنس کا موازنہ کیا جارہا ہے، ویرات کوہلی میرے سینئر اور ایک لیجنڈ کرکٹر ہیں، میں تو تینوں فارمیٹ میں اچھی پرفارمنس کے لیے اپنے آپ کو مکمل فٹ رکھتا ہوں۔'

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ سے قبل ہی سری لنکن ٹیم مسائل سے دوچار

فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ 'دباؤ میں باؤلنگ کرنے میں زیادہ مزہ آتا ہے، بھارت کے خلاف میچ میں بھی بھرپور جذبے کے ساتھ میدان میں اترتے ہوئے فتح حاصل کرنے کی کوشش کریں گے اور پورے ایونٹ میں اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔'

حسن علی نے واضح کیا کہ ایشیا کپ میں کسی کو بھی آسان حریف سمجھنے کی غلطی نہیں کریں گے کیونکہ بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز سے آگاہ ہیں، تاہم ہوم گراؤنڈ ہونے کی وجہ سے دیگر ٹیموں کی نسبت ہم وہاں کی کنڈیشنز سے بہتر طور پر آگاہ ہیں اور ان کا استعمال کرتے ہوئے فتوحات سمیٹیں گے۔

گزشتہ سال چیمپیئنز ٹرافی کے بہترین باؤلر کا اعزاز اپنے نام کرنے والے نوجوان کرکٹر نے کہا کہ 'میں نے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کے حوالے سے کوئی ارادہ ظاہر نہیں کیا اور ٹیسٹ کرکٹ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں۔'

تبصرے (1) بند ہیں

Aqsa Javaid Sep 08, 2018 11:58am
Best Of Luck Hassan Ali.

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024