• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

رواں سال سابق کھلاڑیوں کے ورلڈ کپ کے انعقاد کا اعلان

شائع September 14, 2018 اپ ڈیٹ September 17, 2018

سابق اور عظیم کرکٹرز پر مشتمل ویٹیرنز ون ڈے ورلڈ کپ رواں سال 21نومبر سے 5دسمبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستانی ٹیم کی قیادت سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد کریں گے۔

ویٹیرنز کرکٹ ورلڈ کپ میں 8ملکوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں میزبان آسٹریلیا، پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، کینیڈا اور ویلز شامل ہیں۔

پاکستان ویٹیرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایا کہ ہر ٹیم ایونٹ میں 7 میچز کھیلی گی اور 4 بہترین ٹیمیں سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

پاکستانی ٹیم 21نومبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی جبکہ ایونٹ کا فائنل 5دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

اعجاز احمد(کپتان)، غلام علی، شاہد انور، غفار کاظمی، دستگیر بٹ، بابر الطاف بٹ، ملک عامر توصیف، جاوید حفیظ، امتیاز تارڑ، جعفر قریشی، عاصم جاہ، صغیر عباس، آصف حیات، ساجد علی، مظہر حسین اور ظفر علی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024