• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:24am
  • LHR: Fajr 4:35am Sunrise 5:56am
  • ISB: Fajr 4:39am Sunrise 6:02am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:24am
  • LHR: Fajr 4:35am Sunrise 5:56am
  • ISB: Fajr 4:39am Sunrise 6:02am

شعیب ملک کا بیٹا بھارتی شہری بن گیا؟

شائع October 30, 2018 اپ ڈیٹ October 31, 2018

پاکستانی آل راؤنڈر کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش کے بعد اس کی شہریت کا معاملہ سوشل میڈیا پر معمہ بن گیا۔

شعیب ملک نے 30 اکتوبر 2018 کو ٹوئٹر پر اپنے گھر میں ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کیا، ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا کہ ان کی اہلیہ اس وقت بالکل ٹھیک ہیں۔

شعیب نے ساتھیوں اور فینز کی نیک تمناؤں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس کے بعد سے سوشل میڈیا پر اس بحث کا آغاز ہوگیا کہ شعیب ملک کے بیٹے کے شہریت پاکستان ہے یا وہ بھارتی ہوگا۔

مزید پڑھیں: شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش

کستوری شنکر نامی صارف نے ٹوئٹر پر ٹویٹ کی کے ثانیہ مرزا کے بیٹے کی پیدائش بھارت میں ہوئی ہے تو اس لیے وہ یہیں کا شہری ہوگا۔

جس کے بعد ایسی کئی ٹویٹس سامنے آئیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ بچہ بھارت میں ہی پیدا ہوا ہے۔

ایک صارف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ شعیب ملک خود چاہتے تھے کہ ان کی اولاد کی پیدائش بھارت میں ہو تاکہ اس کی شہریت وہیں کی ہو۔

ربینہ جان نامی صارف نے بھی یہی لکھا کہ شعیب ملک کی خواہش تھی کہ ان کی اولاد کی شہریت بھارتی ہو۔

شعیب ملک کی اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد ہسپتال کی ایک جف ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی، جس میں ثانیہ مرزا کی بہن بھی موجود ہیں۔

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا سے بھی ایک انٹرویو میں ان کے بچے کی شہریت کے حوالے سے سوال کیا گیا تھا۔

اس پر انہوں نے کہا تھا کہ 'ہم اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں، مگر ہم شہریت کے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیتے، یہ شہ سرخیوں میں تو اچھا لگ سکتا ہے، مگر گھر میں ہمارے لیے اس کی کوئی اہمیت نہیں'۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024