• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

بلاک بسٹر ناول ’ٹوائلائٹ‘ کی ایک اور کہانی سامنے آنے کو تیار

شائع May 5, 2020
اس ناول پر مبنی پہلی فلم 2008 میں سامنے آئی — فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹ
اس ناول پر مبنی پہلی فلم 2008 میں سامنے آئی — فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹ

ہولی وڈ فلم ’ٹوائلائٹ‘ کی کامیابی کے بعد اب اس ناول کی مصنفہ اسٹیفنی میئر نے اعلان کردیا ہے کہ وہ اس ناول کے پریکوئل پر کام کررہی ہیں اور جلد اسے ریلیز بھی کردیں گی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ان کے اس نئے ناول کی کہانی مرکزی کردار ایڈورڈ کولن کی زبانی سنائی جائے گی۔

اس ناول کا نام ’مڈنائٹ سن‘ ہوگا، جس میں ایڈورڈ کلن اپنے ماضی کو پیش کریں گے کہ اور اپنے ویمپائر بننے اور مرکزی کردار بیلا سوان ایک انسان سے ملاقات اور ان سے شادی کی کہانی سنائیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سامنے آئے ناولز میں کہانی بیلا سوان کے نقطہ نظر سے پیش کی گئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق اسٹیفنی میئر تقریباً ایک دہائی قبل بھی اس ناول پر کام کررہی تھیں تاہم آن لائن لیک ہونے کے بعد انہوں نے اس پر کام کرنے کے ارادے کو ترک کردیا تھا۔

ناول کے پبلشر لٹل براؤن اینڈ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ناول کے حوالے سے بتایا کہ اس ناول میں مزید راز سامنے آئیں گے۔

اے بی سی گڈ مارننگ شو کے دوران اسٹیفنی میئر نے کہا کہ انہیں اُمید ہے اس مشکل کی گھڑی میں ان کا نیا ناول مداحوں کو محظوظ کرے گا۔

مصنف کے مطابق ان کا نیا ناول رواں سال 4 اگست کو سامنے آئے گا۔

یاد رہے کہ اس سیریز کے سامنے آئے 4 ناولز کی 10 کروڑ سے زیادہ کاپیز فروخت ہوئیں، سب سے پہلا ناول 2005 میں سامنے آیا تھا۔

جبکہ بعدازاں ان ناولز پر بلاک بسٹر ہولی وڈ فلم سیریز ’ٹائلائٹ‘ بھی سامنے آئی جس کا آغاز 2008 سے ہوا۔

اس فلم میں روبرٹ پیٹنسن اور کرسٹن اسٹیورٹ نے مرکزی کردار نبھائے۔

ٹوائلائٹ سیریز کی پہلی فلم ’ٹوائلائٹ‘ 2008 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں ایک ویمپائر ایڈورڈ کلن کو پیش کیا گیا جو بیلا سوان نامی انسان کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔

یہ دونوں کردار روبرٹ اور کرسٹن نے نبھائے اور ان کی جوڑی کو خوب سراہا گیا۔

اس سیریز کی دوسری فلم ’نیو مون‘ اس کے اگلے ہی سال سامنے آئی تھی جس کی کہانی میں کچھ اچھے اور کچھ برے ویمپائرز اور بھیڑیوں کی جنگ دکھائی گئی۔

باقی کی تین فلمیں ’ایکلپس‘، ’پریکنگ ڈان ون‘ اور ’بریکنگ ڈان ٹو‘ 2010, 2011 اور 2012 میں ریلیز ہوئیں۔

یہ ساری فلمیں ہی باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئیں تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024