• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

سندھ کے کچھ علاقوں میں طوفان 'گلاب' کی وجہ سے تیز بارش کا امکان

شائع September 28, 2021
موسم کا نیا نظام فی الحال وسطی بھارت میں ہے اور امکان ہے کہ شمال مغربی سمت آگے بڑھے گا، محکمہ موسمیات - فائل فوٹو:ڈان
موسم کا نیا نظام فی الحال وسطی بھارت میں ہے اور امکان ہے کہ شمال مغربی سمت آگے بڑھے گا، محکمہ موسمیات - فائل فوٹو:ڈان

پاکستان کے محکمہ موسمیات نے طوفان 'گلاب' کی وجہ سے کم دباؤ کے نظام کے تحت کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس سے پہلے کہ سسٹم مزید شدت اختیار کر لے، کراچی سمیت سندھ کے مختلف حصوں میں منگل سے 2 اکتوبر تک وسیع پیمانے پر گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں 28 ستمبر سے بارش کی پیش گوئی، کراچی میں سیلابی صورتحال کی وارننگ

موسم کا نیا نظام فی الحال وسطی بھارت میں ہے اور امکان ہے کہ شمال مغربی سمت (بھارتی گجرات کے علاقے کی طرف) آگے بڑھے گا اور توقع ہے کہ سازگار ماحولیاتی حالات کی وجہ سے شمال مشرقی بحیرہ عرب میں دوبارہ شدت اختیار کرے گا۔

دیگر شہر جن کا کم دباؤ کے نظام سے متاثر ہونے کا امکان ہے ان میں حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، میرپورخاص، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، شہید بینظیر آباد، نوشہرو فیروز، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، دادو، جامشورو، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور اور گھوٹکی شامل ہیں۔

موسمی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ موسلا دھار بارشوں سے کراچی، بدین، ٹھٹہ، حیدرآباد، دادو، لسبیلہ، سونمیانی، اورماڑا، پسنی، گوادر، تربت اور جیوانی میں شہری سیلاب آسکتے ہیں جبکہ آندھی طوفان سے کمزور اسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

گزشتہ ہفتے کراچی کے چند حصوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جس سے سڑکیں زیر آب آگئی تھیں، کاریں ڈوب گئی تھیں اور مسافروں کو اپنی منزلوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بارش، کئی علاقوں میں شدید ٹریفک جام، سڑکیں زیر آب

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز اور تصاویر میں متعدد علاقوں کو زیر آب دیکھا گیا، خاص طور پر شہر کے وسطی ضلع بارش کے پانی سے بھر گیا اور گاڑیاں پہیوں تک ڈوب گئیں۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ سمندری حالات خراب رہیں گے اور بہت زیادہ خراب بھی ہوسکتے ہیں۔

محکمے نے ماہی گیروں کو تجویز دی کہ 30 ستمبر سے 3 اکتوبر تک سمندر میں نہ جائیں۔

گلاب 2021 کا تیسرا طوفان ہے جس کا نام پاکستان نے تجویز کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024