• KHI: Maghrib 6:21pm Isha 7:36pm
  • LHR: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • ISB: Maghrib 5:55pm Isha 7:17pm
  • KHI: Maghrib 6:21pm Isha 7:36pm
  • LHR: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • ISB: Maghrib 5:55pm Isha 7:17pm

ایئر مارشل محمد زاہد محمود پاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر

شائع March 21, 2022
ایئر مارشل محمد زاہد محمود کو ان کی خدمات پر ہلال امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جا چکا ہے — فوٹو: پاک فضائیہ
ایئر مارشل محمد زاہد محمود کو ان کی خدمات پر ہلال امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جا چکا ہے — فوٹو: پاک فضائیہ

حکومت پاکستان نے ایئر مارشل محمد زاہد محمود کو پاک فضائیہ کا نائب سربراہ مقرر کر دیا، ایئر مارشل محمد زاہد محمود کو ان کی خدمات پر ہلال امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

ایئر مارشل محمد زاہد محمود نے اپریل 1987 میں پاکستان ایئر فورس کی جی ڈی (پی) برانچ میں کمیشن حاصل کیا تھا، اپنے شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے کمبیٹ کمانڈرز اسکول اور ایک آپریشنل ایئربیس کی کمانڈ کی۔

ایئر مارشل محمد زاہد محمود ایئر ہیڈ کوارٹرز میں بطور ڈپٹی چیف آف دی ایئر اسٹاف (پرسنل)، ڈائریکٹر جنرل سی 4 آئی اور اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر اسٹاف (پلانز) خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایئر مارشل ظہیر احمد بابر نے پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا

ایئر مارشل زاہد محمود کمبیٹ کمانڈرز اسکول، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور ایئر کمانڈ اینڈ اسٹاف کورس (امریکا) سے فارغ التحصیل ہیں۔

پاک فضائیہ میں ایئر مارشل زاہد محمود کی شاندار کارکردگی اور گرانقدر خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024