• KHI: Maghrib 6:21pm Isha 7:36pm
  • LHR: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • ISB: Maghrib 5:55pm Isha 7:17pm
  • KHI: Maghrib 6:21pm Isha 7:36pm
  • LHR: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • ISB: Maghrib 5:55pm Isha 7:17pm

لندن: جنید صفدر نے اپنی گرفتاری کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا

شائع September 14, 2022
— فوٹو: جنید صفدر انسٹا گرام
— فوٹو: جنید صفدر انسٹا گرام

سابق وزیراعظم نواز شریف کے پوتے جنید صفدر نے سوشل میڈیا میں آنے والی خبروں کی تردید کی جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہیں لندن میں سکاٹ لینڈ یارڈ نے گرفتار کیا ہے۔

قبل ازیں، ٹوئٹر پر موجود ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے کو مبینہ طور پر جعلی ڈگری حاصل کرنے کے الزام میں پولیس وین میں لے جایا جارہا ہے۔

تاہم جنید صفدر نے آج اپنے بیان میں بتایا کہ ان کی گرفتاری سے متعلق خبر جھوٹی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نکاح پر جنید صفدر کی آواز میں ‘کیا ہوا تیرا وعدہ’ کے چرچے

انہوں نے وضاحت کی کہ جن لوگوں کی یادداشت کمزور ہے، ان کو بتانا چاہوں گا کہ یہ 2018 کی ویڈیو ہے، پی ٹی آئی کے غنڈوں کے ایک گروپ کے حملے کے جواب میں اپنا دفاع کرنے پر مجھے گرفتار کیا گیا تھا۔

13 جولائی 2018 کو ڈان کی رپورٹ کے مطابق جنید صفدر اور ان کے کزن زکریا شریف کو ایون فیلڈ میں گھر کے باہر مبینہ طور پر ایک آدمی کو مارنے کے بعد لندن پولیس نے حراست میں لیا تھا۔

جنید صفدر نے آج اپنے بیان میں بتایا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ اس جعلی خبر کو پھیلانے کے ذمہ دار صحافی نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے، شاید اخلاقیات کی وجہ سے کم اور زیادہ شرمندگی سے بچنے کے لیے کیا ہے۔

انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ کوئی معذرت یا وضاحت پیش نہیں کی گئی، آدمی کو باوقار اور ایماندار ہونا چاہیے، میرے پاس اس کے طرز عمل کے بارے میں کہنے کو اور کچھ نہیں ہے۔

گزشتہ برس جنید صفدر اپنی شادی کی شاندار تقریب کی وجہ پاکستان میں شہ سرخیوں میں رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024