• KHI: Fajr 5:14am Sunrise 6:30am
  • LHR: Fajr 4:44am Sunrise 6:05am
  • ISB: Fajr 4:49am Sunrise 6:12am
  • KHI: Fajr 5:14am Sunrise 6:30am
  • LHR: Fajr 4:44am Sunrise 6:05am
  • ISB: Fajr 4:49am Sunrise 6:12am

لوگوں کا خیال ہے اداکارہ ہونے کے ناتے اپنی شادیاں نہیں چلا سکی، نور بخاری

شائع October 21, 2022
نور بخاری کے مطابق انہوں نے شادیاں بچانے کی بھرپور کوشش کی—فوٹو: انسٹاگرام
نور بخاری کے مطابق انہوں نے شادیاں بچانے کی بھرپور کوشش کی—فوٹو: انسٹاگرام

دین اسلام کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابق اداکارہ نور بخاری نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی شادیاں آخری دم تک چلانے کی کوشش کی لیکن لوگوں کو لگتا ہے کہ بطور اداکارہ انہوں نے اپنی شادیاں نہیں بچائیں۔

نور بخاری نے حال ہی میں ’جی این این‘ کے شو میں بات کرتے ہوئے پہلی بار اپنی ناکام شادیوں پر کھل کر بات کی اور اس بات پر افسوس کا اظہار بھی کیا کہ ان کی ازدواجی زندگی مسائل کا شکار رہی۔

نور بخاری نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ شوبز میں نئی نئی آئی تھیں تب ایک شخص نے خودکشی کرنے کی دھمکی دی تھی اور کہا تھا اگر ان کی شادی نور سے نہ ہوئی تو وہ مینار پاکستان سے چھلانگ لگا دیں گے۔

انہوں نے دل پھینک مداحوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عام طور پر خودکشی کی دھمکیاں یا مرجانے کی باتیں وہ لوگ کرتے ہیں جو اداکاراؤں کے مداح ہوتے ہیں۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جو مداح انہیں کہتے تھے کہ اگر وہ نہ ملیں تو وہ مر جائیں گے، آج وہ کسی نہ کسی کے باپ ہوں گے۔

نور بخاری نے بتایا کہ شوبز میں ان کے والد نے ان کی اچھی رہنمائی کی اور ان کی وجہ سے ہی وہ کئی مصیبتوں سے بچ بھی گئیں۔

ان کے مطابق انہوں نے 1998 میں والد کی سپورٹ کے ساتھ شوبز میں قدم رکھا اور انہیں جلد ہی شہرت مل گئی۔

نور بخاری کے مطابق وہ اچھی طالب علم نہیں تھیں، ان کا پڑھائی میں دل ہی نہیں لگتا تھا، البتہ انہیں شروع سے ہی اداکارہ یا ہیروئن بننے کی خواہش تھی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کی تمام شادیاں پسند کی تھیں، ان سے لوگوں نے محبت کی، تبھی تو ان سے شادیاں بھی کیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیشن ایبل حجاب کرنے پر نور بخاری کو تنقید کا سامنا

شوبز چھوڑنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نور بخاری نے بتایا کہ جب 2017 میں ان کی طلاق ہوئی تو وہ بہت پریشان تھیں، تب ان کی ملاقات سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ہوئیں، جن کی وجہ سے وہ سیدھی راہ پر آئیں اور شوبز کو خیرباد کہا۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل ہی ان کے دل میں شوبز کو خیرباد کہنے کا خیال آچکا تھا لیکن باضابطہ طور پر وہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کے بعد ہی سیدھی راہ پر آئیں۔

اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے ذاتی زندگی میں بہت مشکلات دیکھیں، جس وجہ سے بھی ان کا شوبز سے دل اٹھ گیا تھا۔

نور بخاری نے بتایا کہ انہوں نے اپنی تمام شادیاں چلانے کی پوری کوشش کی اور وہ آخری حد تک گئیں لیکن لوگوں کو یہی لگتا ہے کہ بطور اداکارہ انہوں نے اپنی شادیاں خود ناکام کیں اور طلاقیں لیں۔

مزید پڑھیں: سابق اداکارہ نور بخاری نے نعت خوانی شروع کردی

نور بخاری نے کھل کر اپنی شادیوں اور طلاقوں پر بات نہیں کی، 2020 کے آغاز میں یہ خبریں آئی تھیں کہ انہوں نے اپنے سابق شوہر عون چوہدری سے پانچویں شادی کی۔

نور بخاری نے عون چوہدری سے 2012 میں پہلی بار شادی کی تھی مگر اس وقت ان کی شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی تھی اور جلد ہی ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

عون چوہدری سے پہلی شادی کرنے سے قبل بھی نور بخاری دو شادیاں کر چکی تھیں اور دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئی تھیں۔

نور بخاری نے پہلی شادی 2008 میں صنعت کار وکرم سے کی تھی جو محض 2 سال سے بھی کم عرصے تک چلی اور دونوں میں 2010 میں ہی طلاق ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پوسٹس نے نور بخاری کے لیے سیکیورٹی خدشات پیدا کردیے

پہلی طلاق ہونے کے بعد نور بخاری نے دوسری شادی طلاق کے 8 ماہ بعد فاروق مینگل سے کی جو بمشکل 4 ماہ ہی چل سکی اور دونوں کی طلاق ہوگئی۔

پہلی دونوں طلاقوں کے بعد 2012 میں نور بخاری نے عون چوہدری سے تیسری شادی کی تھی تاہم ان کی یہ شادی کچھ ہی عرصے میں طلاق پر ختم ہوئی تو اداکارہ نے گلوکار ولی حامد سے 2015 میں چوتھی شادی کی۔

اداکارہ نور بخاری کی چوتھی شادی بھی 2 سال سے کم عرصے تک چلی اور ستمبر 2017 میں ان کی چوتھی شادی ختم ہوئی اور پھر انوہں نے پانچویں بار سابق اور چوتھے شوہر عون بخاری سے 2020 کے آغاز میں ہی شادی کرلی۔

کارٹون

کارٹون : 13 اکتوبر 2024
کارٹون : 12 اکتوبر 2024