• KHI: Asr 4:41pm Maghrib 6:21pm
  • LHR: Asr 4:09pm Maghrib 5:50pm
  • ISB: Asr 4:13pm Maghrib 5:55pm
  • KHI: Asr 4:41pm Maghrib 6:21pm
  • LHR: Asr 4:09pm Maghrib 5:50pm
  • ISB: Asr 4:13pm Maghrib 5:55pm

فرحت شہزادی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

شائع March 1, 2023
— فائل فوٹو: ٹوئٹر
— فائل فوٹو: ٹوئٹر

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے فرحت شہزادی کے خلاف منی لانڈرنگ الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا، جنہیں فرح خان کے نام سے جانا جاتا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی سفارش پر فرحت شہزادی کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق انکوائری کے دوران معلوم ہوا کہ فرحت شہزادی نے بدعنوانی اور رشوت کے ذریعے رقم جمع کی تھی، ان کے بینک کھاتوں میں بھی مشکوک مالی سرگرمیاں رپورٹ ہوئیں۔

مزید بتایا گیا کہ ان کے اکاؤنٹس میں 2019 سے 2022 کے دوران بڑی رقوم جمع کروائی گئیں جو ان کی آمدنی سے مطابقت نہیں رکھتیں۔

ایف آئی اے فرحت شہزادی کے خاوند احسن جمیل گجر کے خلاف بھی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فرحت شہزادی اور ان کے شوہر اپریل میں مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت مخلوط حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے بیرون ملک چلے گئے تھے۔

ایف آئی اے نے گزشتہ ہفتے انہیں طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے، قومی احتساب بیورو (نیب) نے بھی ان دونوں کے خلاف ’ذرائع سے زیادہ آمدنی‘ کی اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024