• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

آئندہ انتخابات میں 90 لاکھ سے زائد نوجوان ووٹرز اہم کردار ادا کریں گے

شائع April 16, 2023
نوجوان ووٹرز نے پولنگ کے دن بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے تو وہ کئی حلقوں کے نتائج کو متاثر کر سکتے ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز
نوجوان ووٹرز نے پولنگ کے دن بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے تو وہ کئی حلقوں کے نتائج کو متاثر کر سکتے ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز

ملک میں 18 سے 35 سال کی عمر کے ووٹروں کی تعداد میں 90 لاکھ سے زائد کا اضافہ ہوا ہے، جس نے انہیں ایک اہم طاقت میں تبدیل کر دیا ہے جو اگر پولنگ بوتھ آنے پر قائل ہوگئی تو آئندہ انتخابات کے نتائج کو تبدیل کر سکتی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے جاری کردہ ووٹرز کے اعدادوشمار کے مطابق 28 مارچ تک نوجوان ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 57 لاکھ 40 ہزار تھی۔

  —عرفان خان
—عرفان خان

اس عمر کے لوگوں کا یہ گروپ ملک میں 12 کروڑ 56 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز کا 44.36 فیصد ہے، اسی عمر کا گروپ 2018 میں ہونے والے انتخابات کے دوران مجموعی ووٹرز کی تعداد کا 43.82 فیصد تھا۔

عمر کے لحاظ سے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ مجموعی طور پر اہل ووٹرز میں سے 2 کروڑ 31 لاکھ یا 18 فیصد سے زیادہ 18 سے 25 سال کے درمیان ہیں۔

اس کے علاوہ 26 سے 35 سال کی درمیانی عمر کے 3 کروڑ 26 لاکھ یا 26 فیصد لوگ ہیں، 22 فیصد یا 2 کروڑ 77 لاکھ افراد کی عمریں 36 سے 45 سال، 14 فیصد یا ایک کروڑ 81 لاکھ کی عمریں 46 سے 55 سال جبکہ 9 فیصد یا ایک کروڑ 19 لاکھ افراد 56 سے 65 برس اور 10 فیصد یا ایک کروڑ 21 لاکھ افراد کی عمر 65 سال سے زائد ہے۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ نوجوان ووٹرز کی بڑی تعداد، جن کی اکثریت سوشل میڈیا کو فعال طور پر استعمال کرتی ہے، اگر پولنگ کے دن بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے تو وہ کئی حلقوں کے نتائج کو متاثر کر سکتے ہیں۔

25 سال سے کم عمر کے 2 کروڑ 31 لاکھ 23 ووٹرز میں نصف سے زائد یا ایک کروڑ 25 لاکھ 30 ہزار پنجاب میں، 48 لاکھ 30 ہزار سندھ میں، 44 لاکھ 70 ہزار خیبر پختونخوا میں، 10 لاکھ 90 ہزار بلوچستان جبکہ ایک لاکھ 80 ہزار اسلام آباد میں ہیں۔

26 سے 35 سال کی عمر کے 3 کروڑ 26 لاکھ 20 ہزار ووٹرز میں سے ایک کروڑ 84 لاکھ 40 ہزار پنجاب میں، 64 لاکھ 90 ہزار سندھ میں، 60 لاکھ 40 ہزار خیبرپختونخوا میں، 13 لاکھ 80 ہزار بلوچستان میں جبکہ 2 لاکھ 50 ہزار وفاقی دارالحکومت میں ہیں۔

36 سے 45 سال کی عمر کے ووٹروں میں سے ایک کروڑ 58 لاکھ 70 ہزار کا تعلق پنجاب، 61 لاکھ 10 ہزار سندھ، 4.41 44 لاکھ 10 ہزار خیبرپختونخوا، 11 لاکھ 20 ہزار بلوچستان، اور 2 لاکھ 19 ہزار وفاقی دارالحکومت سے ہیں۔

اسی طرح 45 سے 55 سال کی عمر کے ایک کروڑ 81 لاکھ 20 ہزار ووٹرز میں سے ایک کروڑ 4 لاکھ 10 ہزار پنجاب، 40 لاکھ سندھ، 28 لاکھ 40 ہزار خیبرپختونخوا، 7 لاکھ بلوچستان جبکہ ایک لاکھ 40 ہزار کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔

ای سی پی کے اعداد و شمار کے مطابق 28 مارچ تک، ملک میں 6 کروڑ 78 لاکھ 90 ہزار یا 54 فیصد مرد ووٹرز اور 5 کروڑ 77 لاکھ 30 ہزار یا 46 فیصد خواتین ووٹرز تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024