• KHI: Maghrib 6:21pm Isha 7:36pm
  • LHR: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • ISB: Maghrib 5:55pm Isha 7:17pm
  • KHI: Maghrib 6:21pm Isha 7:36pm
  • LHR: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • ISB: Maghrib 5:55pm Isha 7:17pm

کراچی: ’جعلی پولیس اہلکار‘ ترک شہری سے 11 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار

شائع April 18, 2023
پریڈی پولیس نےواقعہ کی  ایف آئی آر درج کر لی ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
پریڈی پولیس نےواقعہ کی ایف آئی آر درج کر لی ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں شہریوں سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے جب کہ آج پولیس وردی میں ملبوس ملزمان ترک شہری کو لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

شہر کے پر رونق علاقے صدر میں کاکڑ ہوٹل کے قریب عبداللہ ہارون روڈ پر ’جعلی‘ پولیس اہلکار ترک شہری سے 11 لاکھ روپے اور 2200 ترک لیرا اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی ساؤتھ سید اسد رضا نے بتایا کہ جعلی پولیس اہلکاروں نے ترک شہری کو چیکنگ کے بہانے روک کر لوٹا۔

لوٹے گئے غیر ملکی شہری حسن ڈی بلوچ کمپنی میں مکینیکل مینیجر ہیں۔

پولیس افسر نے مزید کہا کہ لوٹ مار کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ترک شہری گاڑی پارک کرکے منی ایکسچینج برانچ میں جانے لگے۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے نے بتایا کہ مشتبہ افراد نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی، انہوں نے غیر ملکی شہری کو ’چیکنگ‘ کے بہانے روکا۔

سینئر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے سے یہ جرائم پیشہ افراد کا گروہ صدر اور شہر کے دیگر علاقوں میں وارداتوں میں سرگرم ہے، گروہ کے ملزمان خود کو پولیس اہلکار یا انٹیلی جنس اہلکار ظاہر کر کے شہریوں کو لوٹتے ہی، پریڈی پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر درج کر لی ہے اور واردات کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

آئی جی سندھ کا سرویلنس کیمروں کے منصوبے کا جائزہ

دوسری جانب آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے 40 ٹول پلازوں اور شارع فیصل اور ڈیفنس کے 20 ٹریفک چوراہوں پر سرویلنس کیمروں کی تنصیب سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس کے دوران انہوں نے ڈی آئی جیز آئی ٹی اینڈ ٹریفک کو ہدایت کی کہ اس منصوبے کو مکمل کیا جائے جب کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس پروجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024