• KHI: Asr 4:41pm Maghrib 6:21pm
  • LHR: Asr 4:09pm Maghrib 5:50pm
  • ISB: Asr 4:13pm Maghrib 5:55pm
  • KHI: Asr 4:41pm Maghrib 6:21pm
  • LHR: Asr 4:09pm Maghrib 5:50pm
  • ISB: Asr 4:13pm Maghrib 5:55pm

سفر کے دوران متلی یا سرچکرانے کی کیفیت سے چھٹکارا پانے کا آسان طریقہ

شائع April 20, 2023
فائل فوٹو: اڈوب اسٹاک
فائل فوٹو: اڈوب اسٹاک

کئی افراد کو جہاز، ٹرین، بس یا کار میں سفر کے دوران متلی یا سر چکرانے کی تکلیف محسوس ہوتی ہے جس سے ان کا سفر مشکل ہوسکتا ہے۔

سائنسی اصطلاح میں اسے موشن سیکنس کہا جاتا ہے، سفر کے دوران سر چکرانے کی کیفیت یا متلی اس وقت محسوس ہوتی ہے جب آپ کا دماغ کانوں، آنکھوں اور جسم کے دیگر حصوں کے ذریعے بھیجے جانے والے سگنلز کو سمجھنے سے قاصر ہوتا ہے۔

سر چکرانے اور متلی محسوس ہونے کے دوران چہرے یا پورے جسم میں پسینہ آنا، سینے میں جلن محسوس کرنا، پیٹ میں درد اور دیگر علامات کا سبب بن سکتی ہیں، یہ تمام علامات سفر کو انتہائی غیر آرام دہ اور مشکل بنا سکتی ہیں۔

تاہم اچھی بات یہ ہے کہ اس بیماری کا علاج ممکن ہے، اس مضمون میں ہم کچھ ایسے طریقوں پر بات کریں گے جن کے ذریعے اس پراسرار سے ریلیف حاصل کرسکتے ہیں۔

سفر کرنے سے قبل کھانے سے گریز کریں

سفر کرنے سے قبل کھانے اور پینے سے گریز کریں، بھاری کھانا کھانے متلی محسوس ہونے کے امکانات میں زیادہ اضافہ ہوجاتا ہے۔

خوشبو لگانے سے پرہیز

بعض پرفیوم سے زیادہ تیز خوشبو بھی متلی کا سبب بن سکتی ہے۔

اس لیے مخصوص خوشبو کا استعمال کریں مثال کے طور پر پودینے کے تیل کی مہک کو سونگھنے سے بھی موشن سکنس سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھیں

اگر آپ کار میں سفر کررہے ہیں تو درمیانی اور پیچھے والی سیٹ پر بیٹھنے سے گریز کریں، اگر آپ ڈرائیونگ نہیں کررہے ہیں تو فرنٹ سیٹ پر بیٹھیں، اس سے موشن سکنس سے بچنے میں مدد ملے گی۔

موبائل فون کا استعمال

سفر کے دوران موبائل فون کا استعمال، کتاب پڑھنا اور دیگر سرگرمیاں کرنے سے گریز کریں جس میں زیادہ توجہ چاہیے ہوتی ہے۔

سفر کے دوران ان سرگرمیوں پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے سے سر چکرانےکے امکانات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

چیوئینگ گم چبائیں

سفر کے دوران چیوئینگ گم چبائیں سے بہت فائدہ ہوتا ہے، چبانے سے کچھ ایسے کیمیکل نکلتے ہیں جو سر چکرانے کے امکانات کو کم کرسکتا ہے۔

آسمان کی جانب دیکھیں

کسی ساکت چیز کی جانب دیکھیں یعنی گاڑی سے آسمان کی جانب دیکھنا شروع کردیں، اس سے بھی سر چکرانے یا متلی سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

کار کی کھڑکی کھول دیں

اگر سر چکرا رہا ہے یا متلی محسوس ہورہی ہے تو کھڑکی کھول دیں جس سے بھی موشن سکنس کی شدت میں کمی آسکتی ہے۔

اگر موسم کی وجہ سے ہوا نہیں چل رہی تو گاڑی کے ائیر کنڈیشنر کا رخ اپنے چہرے کی جانب کرلیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024