• KHI: Asr 4:41pm Maghrib 6:21pm
  • LHR: Asr 4:09pm Maghrib 5:50pm
  • ISB: Asr 4:13pm Maghrib 5:55pm
  • KHI: Asr 4:41pm Maghrib 6:21pm
  • LHR: Asr 4:09pm Maghrib 5:50pm
  • ISB: Asr 4:13pm Maghrib 5:55pm

ارطغرل غازی میں بھی جنگیں کم، ساس، بہو کی سازشیں زیادہ دکھائی گئی ہیں، یاسر نواز

شائع July 14, 2023
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف ہدایت کار، پروڈیوسر اور اداکار یاسر نواز کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں ڈرامے ایک ہی طرز پر بنتے ہیں اور اس کی مثال ’ارطغرل غازی‘ بھی ہے، جس میں جنگیں کم اور ساس، بہو سمیت سازشیں زیادہ دکھائی گئی ہیں۔

یاسر نواز اور ندا یاسر نے ’فوچیا میگزین‘ سے بات کرتے ہوئے پاکستانی ڈراما انڈسٹری سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

دوران پروگرام یاسر نواز نے بتایا کہ انہوں نے جب دانش تیمور کو اپنے کسی ڈرامے میں کاسٹ کیا تو بہت سارے لوگوں نے انہیں منع کیا اور کہا کہ وہ نیا اداکار ہے، پیسے ڈوب جائیں گے لیکن انہوں نے انہیں ہی کاسٹ کیا، کیوں کہ جو کردار انہوں نے لکھا تھا اس پر دانش تیمور ہی فٹ تھے۔

اسی طرح انہوں نے ایک واقعہ بتایا کہ حال ہی میں انہوں نے ایک زائد العمر خاتون کو ایک نانی کے کردار کے لیے کاسٹ کیا اور جب وہ آڈیشن دینے آئیں تو ان کے دانت نہیں تھے۔

یاسر نواز کے مطابق جب مذکورہ خاتون کو کاسٹ کرلیا گیا تو انہوں نے جاکر دانت لگوالیے اور انہیں فون کرکے بتایا کہ انہوں نے ٹی وی پر آنے سے قبل دانت لگوالیے۔

اداکار نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مذکورہ خاتون کو کہا کہ انہیں دانت نہیں بنوانے چاہئیے تھے، کیوں کہ انہوں نے دانت نہ ہونے کی وجہ سے ہی کاسٹ کیا گیا تھا۔

یاسر نواز کے مطابق لیکن انہوں نے اس کے بعد بھی مذکورہ خاتون کو کردار کے لیے کاسٹ کیا۔

ایک سوال کے جواب میں یاسر نواز نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ہی سجل علی اور صبور علی کا پہلا آڈیشن کیا تھا اور انہوں نے دونوں بہنوں کو ایک سیریل میں کاسٹ کرنے کا کہا تھا لیکن بعد میں کچھ مسائل کی وجہ سے ان کا وہ سیریل بن نہیں سکا۔

ان کے مطابق ان دنوں وہ اپنے مقبول ڈرامے ’نادانیاں‘ میں مصروف تھے اور بعد میں بیرون ملک چلے گئے، اس لیے انہوں نے سجل علی اور صبور علی سے معذرت کی اور انہیں اجازت دی کہ وہ کسی دوسرے پروجیکٹ کے تحت ڈیبیو کریں۔

پاکستانی ڈراموں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر یاسر حسین نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں میں کامیڈی بلکل ختم ہوچکی اور یہ کہ مزاحیہ ڈرامے بنانا آسان کام نہیں۔

ملکی ڈراموں کی دیگر کہانیوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ پوری دنیا میں ایک ہی طریقے سے ڈرامے بنائے جاتے ہیں لیکن یہ ڈراما ساز پر ہوتا ہے کہ وہ کہانی کو اچھے اور تخلیقی انداز میں پیش کرے۔

انہوں نے مثال دی کہ انہوں نے بھی کچھ گھسے پٹے موضوعات پر ڈرامے بنائے لیکن ان میں انہوں نے تخلیقی کام دکھایا، جس وجہ سے لوگوں کو ان کے ڈرامے نئے لگے۔

اسی طرح انہوں نے بتایا کہ پوری دنیا میں ٹی وی دیکھنے والے افراد کے لیے ایک ہی طریقے سے ڈرامے بنائے جاتے ہیں اور پاکستان میں بھی ایسا ہی کیا جا رہا ہے۔

یاسر نواز نے مثال دی کہ جیسے پاکستان میں مقبول ہونے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں بھی جنگوں سے زیادہ ساس، بہو اور رومانس کو دکھایا گیا ہے۔

ان کے مطابق اگر ارطغرل غازی کو دیکھا جائے تو اس میں جنگوں سے زیادہ سازشیں دکھائی گئی ہیں اور اس میں ساس، بہو سمیت رومانس کو بھی دکھایا گیا ہے۔

اسی بات پر ندا یاسر نے دلیل دی کہ اگر ارطغرل غازی میں صرف جنگیں دکھائی جاتیں تو وہ اتنا مقبول نہیں ہوتا، اس میں رومانس، ساس اور بہو کو دکھانے کی وجہ سے وہ کامیاب ہوا۔

خیال رہے کہ ترک ڈرامے ارطغرل غازی کو 2020 میں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر دکھایا گیا تھا اور اس نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنائے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024