• KHI: Maghrib 6:21pm Isha 7:36pm
  • LHR: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • ISB: Maghrib 5:55pm Isha 7:17pm
  • KHI: Maghrib 6:21pm Isha 7:36pm
  • LHR: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • ISB: Maghrib 5:55pm Isha 7:17pm

بھارت: جعلی شیڈول کاسٹ سرٹیفکیٹس پر ملازمت حاصل کرنے والوں کے خلاف ’برہنہ احتجاج‘

شائع July 18, 2023 اپ ڈیٹ July 19, 2023
مظاہرین نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جعلی کاسٹ سرٹیفکیٹ رکھنے والوں کو گرفتار کیا—فائل فوٹو: قوئیٹ
مظاہرین نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جعلی کاسٹ سرٹیفکیٹ رکھنے والوں کو گرفتار کیا—فائل فوٹو: قوئیٹ

بھارت کی مشرقی ریاست چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور میں شیڈول کاسٹ سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ نے جعلی کاسٹ سرٹیفکیٹس کے ذریعے سرکاری ملازمت حاصل کرنے والوں کے خلاف سڑک پر ’برہنہ احتجاج‘ کیا۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق شیڈول کاسٹ سے تعلق رکھنے والے چند افراد نے جعلی کاسٹ سرٹیفکیٹس پر ملازمت حاصل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے برہنہ ہوکر احتجاج کیا، جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

پولیس نے ریاستی قانون ساز اسمبلی کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کرنے والے ایک درجن سے زائد برہنہ مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ مردوں کا ایک گروپ ریاستی اسمبلی کی عمارت کی طرف بھاگ رہا ہے جنہوں نے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر نوکری حاصل کرنے کے لیے جعلی کاسٹ سرٹیفکیٹ کا استعمال کرنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

رائے پور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پرشانت اگروال نے بتایا کہ مظاہرین کو پنڈری پولیس اسٹیشن علاقے کے تحت اما سیونی موڑ کے قریب برہنہ ہوکر مظاہرہ کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔

نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایک مظاہرین نے کہا کہ ریاستی حکومت کی انکوائری کمیٹی نے جعلی کاسٹ سرٹیفکیٹ کیسوں کی جانچ کی اور پتہ چلا کہ 267 سرکاری ملازمین نے جعلی شیڈول کاسٹ سرٹیفکیٹ کا استعمال کیا لیکن اب تک ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ہم نے ان کے خلاف کارروائی کے لیے بھوک ہڑتال کی تھی لیکن ہمارے مطالبے پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی، اس لیے اب ہم برہنہ احتجاج کر رہے ہیں۔

مظاہرین نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جعلی کاسٹ سرٹیفکیٹ رکھنے والوں کو گرفتار کیا جائے اور حکام ان کے ایسے سرٹیفکیٹ ضبط کریں، لہٰذا مطالبات پورے نہ ہونے پر سخت احتجاج کیا جائے گا۔

برہنہ ہوکر سڑک پر مارچ کرتے اور نعرے لگاتے ہوئے مظاہرین نے راہگیروں کو دنگ کر دیا جنہوں نے ان کی ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024