• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm

8 قسم کی احتیاط کرکے زندگی کو 20 سال طویل کیا جا سکتا ہے، تحقیق

شائع July 25, 2023
— فوٹو: کریٹیو کامنز
— فوٹو: کریٹیو کامنز

امریکی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی طویل مگر منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ درمیانی عمر سے ہی اگر لوگ صرف اور صرف 8 قسم کی احتیاط کریں تو بھی ان کی زندگی 20 سے 24 سال تک طویل ہو سکتی ہے۔

برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ کے مطابق امریکی ماہرین نے 2011 سے 2019 تک 7 لاکھ افراد کی صحت کے ڈیٹا کا جائزہ لینے سمیت لاکھوں افراد سے طرز زندگی سے متعلق سوالات کیے۔

تحقیق میں ان افراد کو شامل کیا گیا جو ماضی میں فوج اور پولیس سمیت اسی طرح کے دیگر سیکیورٹی اداروں میں کام کر چکے تھے اور تمام افراد کی عمریں 40 سال سے لے کر 99 سال تک تھیں۔

تحقیق میں شامل زیادہ تر ارکان 40 سال سے زائد العمر تھے اور ماہرین نے ان سے طرز زندگی اور اپنی عادات سے متعلق سوالات کیے۔

تقریبا 8 سال تک جاری رہنے والی تحقیق کے دوران تحقیق کا حصہ رہنے والے 33 ہزار سے زائد افراد مختلف وجوہات کی وجہ سے انتقال بھی کر گئے اور ماہرین نے ان کی موت کےممکنہ اسباب کو بھی ریسرچ کا حصہ بنایا۔

ماہرین نے نوٹ کیا کہ 40 سال کی عمر سے ہی اگر مرد اور خواتین صرف اور صرف 8 قسم کی احتیاط کریں یا اپنی زندگی میں 8 چھوٹی تبدیلیاں لائیں تو بھی وہ باقیوں کے مقابلے میں صحت مند اور طویل زندگی حاصل کر سکتے ہیں۔

تحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ وہ افراد جو درمیانی عمر میں کوئی احتیاط نہیں کرتے اور اپنا طرز زندگی تبدیل نہیں کرتے، وہ جلد بیماریوں اور بڑھاپے کا شکار ہوجاتے ہیں جب کہ ایسے افراد میں اچانک موت کی شرح میں بھی نمایاں اضافہ ہوجاتا ہے۔

ماہرین نے نوٹ کیا کہ عام طور پر درمیانی عمر میں کھانے پینے میں احتیاط نہ کرنے، شراب نوشی یا سگریٹ نوشی کرنے اور بہتر نیند نہ لینے کی وجہ سے لوگوں میں بیماریاں بڑھنے کی شرح میں 35 سے 45 فیصد تک اضافہ ہوجاتا ہے جب کہ ایسے افراد کی موت کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق زائد العمری میں صحت مند زندگی پانے سمیت طویل زندگی کے لیے پرسکون اور اچھی نیند لینے سمیت دیگر چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں اور احتیاط ناگزیر ہیں۔

ماہرین نے درج ذیل 8 احتیاط کرنے اور زندگی میں تبدیلیاں لانے کا مشورہ دیا۔

صحت مند غذا کا استعمال

رات کو بہتر اور پرسکون نیند

جسمانی طور پر متحرک رہنا

سگریٹ نوشی سے دوری

شراب نوشی سے دوری

درد کش دواؤں کے فالتو استعمال سے پرہیز

ڈپریشن اور دباؤ لینے سے پرہیز

مثبت سوچ، اچھے اور مخلص افراد سے تعلقات

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024