• KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm
  • KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm

انگریزی نہ بولنے پر سوشل میڈیا صارف کی تنقید پر شاداب خان برہم

شائع August 20, 2023
— فائل فوٹو: ٹوئٹر
— فائل فوٹو: ٹوئٹر

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان، فاسٹ باؤلر حسن علی کو تنقید کا نشانہ بنانے والے سوشل میڈیا صارف پر برس پڑے۔

کچھ روز قبل حسن علی نے شاداب خان کی تصاویر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میں صدقے جاؤں، میں واری جاؤں، ماشااللہ نظر نہ لگے‘۔

حسن علی کی اس ٹوئٹ پر علی حسنین نامی ٹوئٹر صارف نے جواب میں حسن علی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’خدا کے واسطے حسن آپ انٹرنیشنل کرکٹر ہیں‘۔

ٹوئٹر صارف نے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھی ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کم از کم انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرنے کا طریقہ سکھائیں۔‘

علی حسنین کی ٹوئٹ پر شاداب خان بھی برس پڑے۔

شاداب کا خیال ہے کہ کسی کو اپنی ثقافت پر شرم محسوس نہیں کرنی چاہیے کیونکہ لیونل میسی جیسے بڑے کھلاڑی بھی انگریزی نہیں بولتے۔

شاداب خان نے علی حسنین کی ٹوئٹ کے جواب میں طنزیہ انداز میں لکھا کہ ارجنٹائن کے فٹبال لیجنڈ لیونل میسی اگر انگریزی نہ بولے تو ٹھیک ہے، بین الاقوامی کھلاڑی انگریزی میں ایسی بات کردیں تو ٹھیک ہے لیکن ہمیں چاہیے کہ جیسے ہیں ویسے نہ رہیں ہم جعلی شخصیت بنا لیں۔

آل راؤنڈر نے مزید لکھا کہ ’مجھے اپنی ثقافت پر کوئی شرم نہیں ہے، اللہ سب کو خوش رکھے اور دوسروں کی خوشی میں بھی خوش رکھے‘۔

سوشل میڈیا صارفین نے شاداب خان کو اس قسم کی تنقید کو نظر انداز کرنے کا مشورہ دیتے کہا کہ ایسے لوگ صرف توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسا کرتے ہیں جنہیں نظرانداز کرنا چاہیے۔

دوسری جانب شان مسعود نے کہا کہ ’دوسرے کو گرانا اور اپنے آپ کو اچھا اور اونچا دکھانے کے لیے کسی اور کو نیچے گرانا ہمارا قومی شوق ہے‘۔

ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ پاکستان کرکٹ کھلاڑیوں کو انگریزی نہ بولنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو، قبل ازیں قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر تنویر احمد نے کپتان بابر اعظم کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اب اپنی شخصیت اور انگریزی میں بہتری لائیں۔

اس کے علاوہ سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر بھی بابر اعظم پر تنقید کرچکے ہیں کہ انہیں بولنا نہیں آتا، اس کے علاوہ بھی کوئی لڑکا نہیں بول سکتا، کیوں ابھی تک صرف میں، آفریدی اور وسیم اکرم اشتہاروں میں آرہے ہیں؟

جس پر ایک شو کے دوران شاہد آفریدی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’کرکٹ کی انگریزی اتنی مشکل نہیں ہے، آنی چاہیے اچھی بات ہے، اس کے لیے آکسفورڈ نہیں جانا پڑتا لیکن یہ مطلب نہیں کہ نہیں آتی تو آپ کسی کھاتے میں نہیں ہیں‘۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024