• KHI: Asr 4:41pm Maghrib 6:21pm
  • LHR: Asr 4:09pm Maghrib 5:50pm
  • ISB: Asr 4:13pm Maghrib 5:55pm
  • KHI: Asr 4:41pm Maghrib 6:21pm
  • LHR: Asr 4:09pm Maghrib 5:50pm
  • ISB: Asr 4:13pm Maghrib 5:55pm

مقبوضہ کشمیر: آپریشن کے دوران فائرنگ سے تین بھارتی فوجی ہلاک

شائع December 21, 2023
حریت پسندوں کے خلاف آپریشن کے دوران  بھارتی فوج کی دو گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی۔— فائل فوٹو: اے ایف پی
حریت پسندوں کے خلاف آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی دو گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی۔— فائل فوٹو: اے ایف پی

مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی میں حریت پسندوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بھارتی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ سرینگر کے جنوب میں واقع ضلع راجوڑی میں بھارتی فوج کی دو گاڑیاں آپریشن میں مصروف تھیں جہاں ان پر فائرنگ کردی گئی۔

انہوں نے کہا کہ فائرنگ میں تین فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی علاقے میں فوجی آپریشن جاری ہے اور واقعے کی مزید تفصیلات معلوم ہونا باقی ہیں۔

فائرنگ کا یہ واقعہ ایک ایسے موقع پر پیش آیا جب گزشتہ ہفتے ہی بھارتی سپریم کورٹ نے 2019 میں وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا اور وہاں انتخابات کے انعقاد کا حکم دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024