• KHI: Asr 4:41pm Maghrib 6:21pm
  • LHR: Asr 4:09pm Maghrib 5:50pm
  • ISB: Asr 4:13pm Maghrib 5:55pm
  • KHI: Asr 4:41pm Maghrib 6:21pm
  • LHR: Asr 4:09pm Maghrib 5:50pm
  • ISB: Asr 4:13pm Maghrib 5:55pm

پشاور: قیدیوں پر تشدد کی ویڈیو کا نوٹس، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت 16 جیل پولیس اہلکار معطل

شائع December 21, 2023
— فائل فوٹو: کریٹو کامنز
— فائل فوٹو: کریٹو کامنز

آئی جی جیل خانہ جات خیبر پختونخوا عثمان محسود نے سینٹرل جیل کرک میں قیدیوں پر تشدد کی وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ عالمگیر خان سمیت 16 جیل پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سینٹرل جیل کرک میں سپرنٹنڈنٹ عالمگیر خان کی موجودگی میں 2 ملزمان قیدیوں پر تشدد کیا گیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

آئی جی جیل خانہ جات خیبر پختونخوا عثمان محسود نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ عالمگیر خان سمیت 16 جیل پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا۔

آئی جی جیل خانہ جات نے عملے کو معطل کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق جیل کے سول ملازمین کو بھی معطل کردیا گیا ہے اور جیل عملہ محکمہ جاتی کارروائی تک معطل رہے گا۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024