• KHI: Maghrib 6:21pm Isha 7:36pm
  • LHR: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • ISB: Maghrib 5:55pm Isha 7:17pm
  • KHI: Maghrib 6:21pm Isha 7:36pm
  • LHR: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • ISB: Maghrib 5:55pm Isha 7:17pm

کراچی: کینٹ اسٹیشن پر مشکوک بیگ سے بم برآمد، بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب

شائع December 23, 2023
بم کی موجودگی کی خبر پھیلتے ہی اسٹیشن پر خوف و ہراس پھیل گیا— فائل فوٹو: ڈان / محمد عارف
بم کی موجودگی کی خبر پھیلتے ہی اسٹیشن پر خوف و ہراس پھیل گیا— فائل فوٹو: ڈان / محمد عارف

کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر ایک ٹرین سے جمعہ کی رات مشکوک بیگ میں سے بم برآمد ہوا جس سے اسٹیشن پر خوف و ہراس پھیل گیا۔

ڈی آئی جی جنوبی سید اسد رضا نے بتایا کہ کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر کھڑی عوام ایکسپریس کی کوچ نمبر پانچ کی سیٹ 71-72 سے ایک بیگ میں سے بم برآمد ہوا جبکہ وہاں پر کوئی بھی موجود نہیں تھا۔

یہ ٹرین پشاور سے رات 8 بجکر 20 منٹ پر کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچی تھی اور ٹرین کے عملے کو 9بجکر 15 منٹ پر یہ بیگ ملا جس میں ایک بیٹری، تار کے سوئچ اور دیگر مینیکل اشیا موجود تھیں۔

بیگ کو پلیٹ فارم پر محفوظ مقام پر منتقل کر کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا جس نے بم کو ناکارہ بنا دیا۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کوئی جان بوجھ کر وہاں بیگ چھوڑ کر غائب ہو گیا ہے۔

بم کی موجودگی کی خبر پھیلتے ہی اسٹیشن پر خوف و ہراس پھیل گیا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے اسٹیشن کو خالی کرا لیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024