• KHI: Asr 4:41pm Maghrib 6:21pm
  • LHR: Asr 4:09pm Maghrib 5:50pm
  • ISB: Asr 4:13pm Maghrib 5:55pm
  • KHI: Asr 4:41pm Maghrib 6:21pm
  • LHR: Asr 4:09pm Maghrib 5:50pm
  • ISB: Asr 4:13pm Maghrib 5:55pm

چین: افواہیں پھیلانے میں ملوث ہزاروں آن لائن اکاؤنٹس بلاک

شائع December 23, 2023
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

چین میں پولیس نے رواں برس اپریل میں شروع کیے گئے کریک ڈاؤن کے تحت مبینہ طور پر افواہیں پھیلانے کے الزام میں 34 ہزار آن لائن اکاؤنٹس کو بند کر دیا اور 6 ہزار 300 سے زائد افراد کو سزائیں دے دیں۔

ڈان اخبار میں شائع خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق سرکاری نشریاتی ادارے ’سی سی ٹی وی‘ نے بتایا کہ پولیس نے غیرقانونی اور مجرمانہ سرگرمیوں مثلاً پولیس، وبائی امراض، خدشات اور قدرتی آفات کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اب تک ملک بھر میں عوامی تحفظ کے اداروں نے آن لائن افواہوں کے پھیلاؤ کے 4 ہزار 800 سے زیادہ کیسز کی چھان بین کی ہے، افواہیں پھیلانے والے 6 ہزار 300 سے زائد لوگوں کی تفتیش کرکے قانون کے مطابق ان سے نمٹا ہے اور 34 ہزار غیرقانونی اکاؤنٹس کو بند کیا ہے۔

’سی سی ٹی وی‘ نے مزید بتایا کہ اپریل میں ’کلین نیٹ‘ مہم شروع ہونے کے بعد سے پولیس نے ’سائبر بلنگ‘ کے الزام میں معلومات کے 27 ہزار ذرائع کو حذف کیا اور 500 سے زائد سوشل اکاؤنٹس کو بلاک کیا۔

چینی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس نے 2024 کو آن لائن افواہوں سے نمٹنے کے لیے خصوصی کارروائی کا سال قرار دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024