• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm

پشاور ہائیکورٹ: اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد

شائع December 27, 2023
— فوٹو: ٹوئٹر / مشتاق غنی
— فوٹو: ٹوئٹر / مشتاق غنی

پشاور ہائی کورٹ نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ مشتاق غنی بیرون ملک ہیں، اور وہ آنا چاہتے ہیں، انہیں خدشہ ہے کہ انہیں گرفتار کیا جائے گا۔

وکیل درخواست گزار نے مزید بتایا کہ ان کا پاسپورٹ بھی زائد المعیاد ہے اس لیے حفاظتی ضمانت دی جائے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ مشتاق احمد غنی کو ہائی کورٹ نے 27 دسمبر تک سفری ضمانت دی تھی، 27 دسمبر تک حفاظتی ضمانت کے باوجود وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ اگر پاسپورٹ زائد المعیاد ہے تو وہ ایف آئی سے رابطہ کرٰیں۔

عدالت نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد مشتاق غنی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔

واضح رہے کہ آج مشتاق احمد غنی کےکاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیے گیے ہیں، انہوں نے پی کے 45 سے الیکشن کے لیے کاغذات جمع کروائے تھے، تاہم مشتاق احمد غنی کی اہلیہ فرزانہ مشتاق کےکاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024