• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm

فلم میں صرف ہیرو کو بچانے اور کامیاب کرانے کی کوشش کی جاتی ہے، نیر اعجاز

شائع January 5, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینیئر اداکار نیر اعجاز کا کہنا ہے کہ فلموں میں صرف اور صرف ہیروز کو بچانے اور انہیں کامیاب کرانے کی کوشش کی جاتی ہے، دوسرے اداکار کتنا بھی اچھا کام کیوں نہ کریں، ان پر توجہ نہیں دی جاتی۔

نیر اعجاز نے حال ہی میں کامیڈی پروگرام مذاق رات میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت نئی نسل کے اداکاروں میں پائے جانے والے خوف سے متعلق بھی کھل کر باتیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی نسل کے زیادہ تر اداکار خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں، ان میں اعتماد کی کمی نظر آتی ہے۔

نیر اعجاز کے مطابق اگر کسی فلم کے اداکار میں اعتماد کی کمی ہوتی ہے اور وہ خود کو غیر محفوظ تصور کرتا ہے تو اس کی وجہ سے پوری فلم کا سیٹ بھی خراب ہوجاتا ہے۔

ان کے مطابق ایسے اداکار کو کسی بھی خوف کے بغیر کام کرنا چاہئیے اور ہدایت کاروں کو بھی چاہئیے کہ وہ غیر محفوظ اداکاروں کو اعتماد دے کر انہیں کھل کر کام کرنے کی چھوٹ دیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے ساتھ اکثر فلموں کی شوٹنگ کے دوران یہی ہوا کہ انہیں نظر انداز کیا گیا، ان کی اداکاری کے بجائے ہیرو پو توجہ دی گئی۔

نیر اعجاز کا کہنا تھا کہ ماضی کی فلموں کے ایک سپر اسٹار تھے، جنہوں نے ان کے ساتھ کبھی فلم میں مناظر شوٹ نہیں کروائے، وہ مطالبہ کرتے تھے کہ ان کی اکیلے سین بنائے جائیں۔

انہوں نے اداکار کا نام لیے بغیر کہا کہ ممکن ہے کہ وہ مذکورہ اداکار کا خوف ہو لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ فلموں میں ہیرو کے علاوہ باقی اداکاروں کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کیا جاتا ہے۔

نیر اعجاز کا کہنا تھا کہ فلموں میں صرف اور صرف ہیرو کی اداکاری پر توجہ دی جاتی ہے، اسے بچانے اور کامیاب بنانے کی کوشش کی جاتی ہے، اس کے علاوہ دیگر کرداروں پر کوئی توجہ نہیں ہوتی، جس وجہ سے فلمیں بھی اکثر ناکام ہوجاتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024