• KHI: Maghrib 6:21pm Isha 7:36pm
  • LHR: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • ISB: Maghrib 5:55pm Isha 7:17pm
  • KHI: Maghrib 6:21pm Isha 7:36pm
  • LHR: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • ISB: Maghrib 5:55pm Isha 7:17pm

پیپلز بس سروس کی نئی بسوں کی کھیپ کراچی پہنچ گئی

شائع January 6, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

پیپلزبس سروس کےنئی بسوں کی کھیپ کراچی پہنچ گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق سا بق صوبائی وزیر اور رہنما پیپلزپارٹی شرجیل میمن نے کہا کہ شہر قائدکے باسی اب مزید ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات استعمال کرسکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بسیں کچھ دنوں میں شہر کی سڑکوں پر رواں دواں نظر آئیں گی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھاکہ بسوں کوخریدنےکامعاہدہ پی پی دورحکومت میں طے پایا تھا۔

خیال رہے کہ ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جون 2022 میں شروع کی گئی پیپلز بس سروس شہر کے مختلف حصوں میں 10 روٹس پر رواں دواں ہے، جو ہزاروں لوگوں کو ایئر کنڈیشنڈ بسوں میں سفر کرنے کی سہولت فراہم کر رہی ہے، حال ہی میں اس سروس کو حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی شروع کردیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر حکومت سندھ نے اپنے اخراجات میں کمی کی اور ترقیاتی منصوبوں میں کٹوتی کی لیکن پبلک ٹرانسپورٹ کے منصوبوں میں کوئی کٹوتی نہیں کی گئی۔

انہوں نے تمام منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز بس سروس کے تحت کراچی کے تمام بڑے روٹس پر مزید الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی زیادہ ہونے کی وجہ سے ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کی لاگت میں اضافہ ہوا ہے اور ٹھیکیداروں کو کام کی رفتار برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’جب ٹھیکیداروں نے منصوبے پر کام شروع کیا تو اسٹیل بارز کی فی ٹن لاگت ایک لاکھ 40 ہزار روپے تھی جو اب بڑھ کر 3 لاکھ 10 ہزار روپے فی ٹن ہو گئی ہے، ہم نے ٹھیکیداروں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی ہے اور انہیں یقین دلایا ہے کہ حقیقی مسائل کو حل کیا جائے گا‘۔

شرجیل میمن نے کہا تھا کہ حکومت نے اس معاملے پر ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی بات کی ہے، حکومت سندھ کی یقین دہانی پر ٹھیکیداروں نے 2 روز پہلے منصوبے پر کام کی رفتار تیز کر دی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024