• KHI: Asr 4:41pm Maghrib 6:21pm
  • LHR: Asr 4:09pm Maghrib 5:50pm
  • ISB: Asr 4:13pm Maghrib 5:55pm
  • KHI: Asr 4:41pm Maghrib 6:21pm
  • LHR: Asr 4:09pm Maghrib 5:50pm
  • ISB: Asr 4:13pm Maghrib 5:55pm

کراچی: بلوچ کالونی میں آزاد امیدوار پر حملہ، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

شائع January 15, 2024
سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آوروں کی تعداد 3 دیکھی جاسکتی ہے۔ فوٹو: اسکرین شاٹ
سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آوروں کی تعداد 3 دیکھی جاسکتی ہے۔ فوٹو: اسکرین شاٹ

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں آزاد امیدوار طلحہ بیگ پر ہونے والے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے237 سے آزاد امیدوار طلحہ بیگ کے پاس آکر بات چیت کرنے لگے،آزاد امیدوار پر نامعلوم افراد نے کھانا کھاتے ہوئے حملہ کردیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آوروں کی تعداد 3 دیکھی جاسکتی ہے، امیدوار نے بتایا کہ حملہ آوروں کا تعلق اسی علاقے سے ہے، پولیس تھانے میں رپورٹ بھی درج کروادی دی ہے۔

پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ طلحہ بیگ کی درخواست موصول ہوئی جس پر تفتیش کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ ملک میں انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں، اسی دوران ملک کے بیشتر حصوں سے امیدواروں پر حملے کی رپورٹ بھی موصول ہوئی ہیں، 11 جنوری کو بلوچستان کے دارالحکومت میں جمعیت نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر قاری مہراللہ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔

10 جنوری کو بلوچستان کے علاقے تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میر اسلم بلیدی زخمی ہوگئے تھے۔

اسی روز شمالی وزیرستان کے علاقے تپی کے قریب مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں آزاد امیدوار کلیم اللہ اپنے 2 سیکیورٹی گارڈز سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024