• KHI: Asr 4:41pm Maghrib 6:21pm
  • LHR: Asr 4:09pm Maghrib 5:50pm
  • ISB: Asr 4:13pm Maghrib 5:55pm
  • KHI: Asr 4:41pm Maghrib 6:21pm
  • LHR: Asr 4:09pm Maghrib 5:50pm
  • ISB: Asr 4:13pm Maghrib 5:55pm

کراچی: اغوا برائے تاوان میں ملوث 2 سی ٹی ڈی اہلکار گرفتار، نوکری سے برطرف

شائع January 17, 2024
پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے شہری سے مزید 10 لاکھ روپے کا تقاضا بھی کیا—فائل فوٹو
پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے شہری سے مزید 10 لاکھ روپے کا تقاضا بھی کیا—فائل فوٹو

اغوا برائے تاوان کی واردات میں ملوث محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے 2 اہلکاروں فہیم اور محمد احمد کو گرفتار کر کے نوکری سے برطرف کردیاگیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سادہ لباس میں ملبوث ملزمان نے سی ٹی ڈی موبائل کا استعمال کرتے ہوئے کراچی کے علاقے محمودآباد میں قائم سافٹ ویئر ہاؤس سے شہری کو اغوا کیا اور اس کے آٹومیٹڈ ٹیلر مشین (اے ٹی ایم) سے 2 لاکھ 20 ہزار روپے نکالے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے شہری سے مزید 10 لاکھ روپے کا تقاضا بھی کیا، جب محکمہ انسدادِ دہشت گردی کے اہلکار مزید 10 لاکھ روپے وصول کرنے آئے تو اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) کے اہلکاروں نے انہیں گرفتار کرلیا، ملزمان کے خلاف یاسر جاوید نامی شہری نے اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

بعد ازاں سی ٹی ڈی حکام نے ملزمان پر جرم ثابت ہونے کے بعد ان کو نوکری سے برطرف کردیا، پولیس کے مطابق واردات میں ملوث مزید 6 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024