• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm

کراچی میں بارش، 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

شائع January 30, 2024
—فائل فوٹو: ایکس
—فائل فوٹو: ایکس

کراچی میں صبح کے وقت مختلف علاقوں میں بارش کے بعد بادل ایک بار پھر شہر میں برسنے کو تیار ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، اس کے ساتھ ہی شہر میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہر بھر میں کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں سوات کے سیاحتی علاقوں مالم جبہ اور کالام میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، سیاح برفباری سے لطف اندوز ہونے کےلیے مالم جبہ اور کالام میں موجود ہیں، شدید برفباری میں سوات پولیس بھی سیاحوں کی سہولت کے لیے سڑکوں پر موجود ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024