• KHI: Maghrib 6:21pm Isha 7:36pm
  • LHR: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • ISB: Maghrib 5:55pm Isha 7:17pm
  • KHI: Maghrib 6:21pm Isha 7:36pm
  • LHR: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • ISB: Maghrib 5:55pm Isha 7:17pm

باجوڑ: گاڑی پر فائرنگ، این اے 8 سے آزاد امیدوار قتل، 4 افراد زخمی

شائع January 31, 2024
گاڑی پر فائرنگ ضلع باجوڑ  کے علاقے صدیق آباد پھاٹک میں کی گئی—فائل فوٹو:
گاڑی پر فائرنگ ضلع باجوڑ کے علاقے صدیق آباد پھاٹک میں کی گئی—فائل فوٹو:

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں نا معلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے قومی اسمبلی کا ایک امیدوار جاں بحق جب کہ 4 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

’ڈان نیوز ’ کے مطابق گاڑی پر فائرنگ ضلع باجوڑ کے علاقے صدیق آباد پھاٹک میں کی گئی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار ریحان زیب جاں بحق جب کہ 4 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) کاشف ذوالفقار نے بتایا کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024