• KHI: Zuhr 12:24pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:54am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:24pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:54am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 3:22pm

ویرات کوہلی پاکستان آرہے ہیں؟ بھارتی کھلاڑی کی شہروز کاشف سے گفتگو وائرل

شائع May 17, 2024
بھارتی شہری نے شہروز کاشف کی ویرات کوہلی سے ویڈیو کال پر بات کروائی - فوٹو: انسٹاگرام
بھارتی شہری نے شہروز کاشف کی ویرات کوہلی سے ویڈیو کال پر بات کروائی - فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب چونکہ تمام ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں تو امید ہے کہ ہم بھی جلد آئیں گے۔

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی سے ہونے والی گفتگو شیئر کی جس میں سابق بھارتی کپتان نے شہروز سے کہا کہ اب چونکہ تمام ٹیمیں پاکستان کا دورہ کررہی ہیں تو امید ہے کہ ہم بھی جلد وہاں آئیں گے، جس پر شہروز نے انہیں کہا ’’بالکل میں آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں‘‘۔

انسٹاگرام پوسٹ میں پاکستانی کوہ پیما نے لکھا ’’2022 میں جب وہ نیپال میں تھے تو اس دوران ان کی ایک اجنبی سے ملاقات ہوئی جس نے اپنا تعلق بھارت سے بتایا، اور اس نے کہا کہ میں آپ کا مداح ہوں، تاہم میں اس کا نام نہیں بتاؤں گا تاکہ اسے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

خیال رہے کہ پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ اور دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔

شہروز کاشف نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ بھارتی شہری نے بتایا کہ اس کے بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ اچھے روابط ہیں جس پر میں نے ویرات کوہلی سے بات کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

انہوں نے مزید لکھا ’’حیرت انگیز طور پر بھارتی شہری نے ویرات کوہلی کو ایک پیغام بھیجا جس کے بعد مجھے بھارتی بلے باز سے ویڈیو کال پر بات کرنے کا موقع ملا جب کہ بطور پاکستانی میں تسلیم کرتا ہوں کہ ویرات کوہلی اس صدی کے سب سے بڑے کھلاڑی ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے پاکستان میں کوئی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا، بھارتی ٹیم آخری بار 2008 میں ایشیا کپ کھیلنے پاکستان آئی تھی، جب کہ 2025 میں چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہونے جارہی ہے جس سے امید پیدا ہوگئی ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 7 دسمبر 2024
کارٹون : 6 دسمبر 2024