• KHI: Asr 4:09pm Maghrib 5:45pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:09pm Maghrib 5:45pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ میں دہشت گردی کا خطرہ

شائع May 19, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

ٹی20 ورلڈکپ کے دوران امریکا اور ویسٹ انڈیز میں دہشت گردی کا خطرہ ہے اور شدت پسند تنظیم داعش نے ورلڈ کپ میچز میں حملوں کی دھمکی دی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 9جون کو نیو یارک میں پاک بھارت میچ میں دہشت گردی کا خطرہ ہے جبکہ داعش نے ویسٹ انڈین بورڈ کو بھی دھمکی بھیجی ہے۔

امریکی اور ویسٹ انڈیز کے سیکیورٹی اداروں نے دھمکی موصول ہونے کے بعد ورلڈکپ کے لیے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیے ہیں۔

امریکی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ٹی20 ورلڈکپ کا آغاز آئندہ ماہ دو جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024