• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:57pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:29pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:35pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:57pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:29pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:35pm

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے پر عالمی برادری کا ردعمل

شائع May 20, 2024
فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز
فوٹو: ایرانی میڈیا
فوٹو: ایرانی میڈیا
فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر آذربائیجان کی سرحد پر ڈیم کی افتتاحی تقریب سے واپس آتے ہوئے موسم کی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا جس پر عالمی برادری نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امدادی ٹیموں نے 12 گھنٹے سے زائد تلاش کے بعد ہیلی کاپٹر کا ملبہ ڈھونڈ لیا تاہم سوار افراد کے بچنے جانے کی امیدیں دم توڑ گئیں ہیں۔

ایران کے ہلال احمر کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا لاپتا ہیلی کاپٹر مل گیا ہے لیکن صورت حال ’اچھی نہیں ہے۔‘

ہیلی کاپٹر میں وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان، مشرقی آذربائیجان کےگورنر ملک رحمتی اور صوبے میں ایرانی صدر کے نمائندے آیت اللہ محمد علی بھی سوار تھے۔

پاکستان

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اچھی خبر کا بڑی بے چینی سے انتظار ہے، امید ہے کہ سب ٹھیک ہو، ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں صدر رئیسی اور پوری ایرانی قوم کے ساتھ ہیں۔

دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی صحت و سلامتی کے لیے دلی دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا تاکہ وہ ایرانی قوم کی خدمت جاری رکھیں۔

امریکا

امریکا نے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق خبروں سے آگاہ ہیں اور تمام تر صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ صدر جوبائیڈن کو بھی تمام صورت حال سے آگاہ کردیا گیا۔

چین

چین نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ’شدید تشویش‘ کا اظہار کیا۔

چین نے صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے عملے کی سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، اپنے بیان میں چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، تمام ضروری تعاون فراہم کرنے کو تیار ہیں۔

ترکیہ

اس سے قبل تترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ انہیں اس حادثے سے صدمہ پہنچا ہے۔

انہوں نے ایکس پر لکھا کہ ’مجھے امید ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے وفد سے متعلق جلد از جلد اچھی خبر سننے کو ملے گی۔‘

اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ایک ترجمان کے مطابق عالمی ادارے کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اس حادثے سے متعلق تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔

سعودی عرب

دیرینہ حریف سعودی عرب نے ایران کو ہر ممکن مدد کی فراہمی کی پیشکش کی ہے۔

سعودی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی مملکت ان مشکل حالات میں برادر ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کھڑی ہے اور ایرانی ایجنسیوں کو درکار ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات نے بھی سعودی عرب کو ہر قسم کے تعاون اور مدد کی پیشکش کی ہے۔

ایران اور سعودی عرب کئی برسوں میں لبنان، شام، عراق اور یمن سمیت خطے میں جاری علاقائی تنازعات میں ایک دوسرے کے بدترین حریف رہے ہیں۔

آذربائیجان ’ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے‘

آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے ابراہیم رئیسی اور ان کے وفد کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے ایکس پر لکھا کہ ’آج اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کے بعد ہمیں یہ خبر سن کر سخت تشویش ہوئی کہ اعلیٰ وفد کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کی ایران میں ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے، ہماری دعائیں صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ ہیں، ایک ہمسایہ، دوستانہ اور برادر ملک کے طور پر آذربائیجان ایران کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔‘

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اپنے پیغام میں کہا کہ وہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد کے بخیر و عافیت کے لیے دعاگوں ہیں۔

حماس

حماس نے مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی قیادت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں دعا کی کہ خدا ایرانی صدر اور ان کے وفد کی حفاظت فرمائیں۔

حوثی ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا کہ انہیں ہیلی کاپٹر حادثے پر انتہائی افسوس ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ ایرانی صدر ، وزیر خارجہ اور ان کے ساتھ آنے والے لوگوں کی بحفاظت واپسی کا انتظار کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 10 ستمبر 2024
کارٹون : 9 ستمبر 2024