• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

ترکمانستان کے وزیر خارجہ کی دفتر خارجہ آمد، اسحق ڈار نے پرتپاک استقبال کیا

شائع July 23, 2024
فوٹو: عرب نیوز
فوٹو: عرب نیوز

ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میردوو دفتر خارجہ پہنچ گئے جہاں پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میردوو اور نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار کے درمیان وسیع تر مذاکرات ہوں گے۔

ملاقات میں دونوں رہنما دو طرفہ سیاسی مشاورت کے تیسرے دور میں اپنے اپنے وفود کی قیادت کرنے کے علاوہ عالمی اور علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس کے علاوہ دونوں رہنما پاکستان اور ترکمانستان کے تعلقات کو مثبت تحریک دینے اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی کے تعاون، علاقائی روابط اور ثقافتی تعلقات پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعاون کی راہیں تلاش کرنے کے لیے بھی بات چیت کریں گے۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایک لینڈ لاک لیکن وسائل سے مالا مال خطے میں واقع وسطی ایشیائی ممالک کو علاقائی منڈیوں تک بہتر رسائی کی ضرورت ہے جن میں پاکستان، چین، بھارت اور مغربی ایشیا کے ممالک شامل ہیں۔

دریں اثنا، اسلام آباد اپنی 350 ارب ڈالر کی کمزور معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے اتحادیوں کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے کیونکہ اسے بڑھتی ہوئی افراط زر اور بڑھتے ہوئے بیرونی قرضوں کے درمیان ادائیگی کے شدید توازن کے بحران کا سامنا ہے۔

پاکستان نے حال ہی میں پیشکش کی ہے کہ وسطی ایشیائی ریاستیں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ بنیں جس کے تحت بیجنگ نے پاکستان میں توانائی، انفراسٹرکچر اور دیگر منصوبوں میں تقریباً 65 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے، اسلام آباد کا خیال ہے کہ یہ راہداری وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے اپنے سامان کو علاقائی اور عالمی منڈیوں تک زیادہ آسانی سے پہنچانے کا ایک اسٹریٹجک موقع فراہم کرتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024