• KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm
  • KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm

حیران ہوں شان نے بیٹی کو فلم انڈسٹری میں کام کی اجازت کیسے دی؟ بہن

شائع August 3, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماضی کی مقبول فلمی ہیرو شان شاہد کی بڑی بہن زرقا شاہد نے اس بات پر حیرانی کا اظہار کیا ہے کہ ان کے بھائی نے کس طرح اپنی بیٹی کو فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی اجازت دی؟

زرقا شاہد نے حال ہی میں یوٹیوبر کو دیے گئے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ماضی میں شان شاہد خاندان کی لڑکیوں کے شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کے شدید مخالف رہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ شان شاہد نے ان کے شوبز میں کام کرنے کے مخالف تھے، وہ انہیں ماڈلنگ تک کی اجازت نہ دیتے تھے۔

زرقا شاہد کے مطابق انہیں فلموں میں کام کرنے کا شوق نہیں تھا لیکن وہ کبھی کبھار شوقیہ طور پر ماڈلنگ کرنا چاہتی تھیں، تاہم ان کے بھائی شان سخت ناراض ہوجاتے تھے اور انہیں کام کرنے سے منع کردیتے تھے۔

انہوں نے مبہم انداز میں یہ شکوہ بھی کیا کہ جو لوگ اسٹار بن جاتے ہیں، وہ اپنے خاندان، بہن اور بھائیوں کو بھول جاتے ہیں، انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے۔

زرقا شاہد نے کہا کہ وہ ان تمام افراد کو پیغام دینا چاہتی ہیں جو اس وقت اسٹار بن رہے ہیں یا بن چکے ہیں کہ وہ اپنی خاندان، بہن اور بھائیوں کو نہ بھولیں، یہ نہ سوچیں کہ وہ اسٹار بن گئے ہیں اور اب انہیں خاندان والوں کی ضرورت نہیں رہی۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے شان شاہد کی پرورش میں بھی کردار ادا کیا، جب وہ چھوٹے تھے تو والد کا انتقال ہوگیا تھا، جس وجہ سے انہوں نے والدہ بن کر بھائی کی پرورش کی۔

زرقا شاہد نے یہ اعتراف بھی کیا کہ پہلے انہوں نے ماں بن کر شان شاہد کی پرورش کی لیکن بعد میں شان نے والد بن کر انہیں پالا اور انہوں نے بھی ان کا ساتھ دیا۔

ان کے مطابق جب وہ جوان تھیں تو سہیلیوں یا دوسرے افراد کی فرمائش پر ماڈلنگ کرنا چاہتی تھیں لیکن ان کے بھائی شان شاہد اس وقت اجازت نہیں دیتے تھے۔

انہوں نے اس بات پر حیرانی کا اظہار کیا کہ اب شان شاہد کی سوچ کیسے تبدیل ہوئی اور انہوں نے بیٹی کو فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی اجازت دے دی۔

انہوں نے شان شاہد کی جانب سے بیٹی کو فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی اجازت دینے کے فیصلے پر خوشی کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ اچھی بات ہے کہ انہوں نے بیٹی کو کام کی اجازت دی۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024