• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:34pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:59pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 4:03pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:34pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:59pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 4:03pm

وفاقی حکومت کا یوم آزادی بھرپورانداز میں منانے کا فیصلہ

شائع August 4, 2024
فائل فوٹو: اے پی
فائل فوٹو: اے پی

وفاقی حکومت نے یوم آزادی بھرپورانداز سے منانے کا فیصلہ کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 14 اگست کے پروگراموں کی تیاریوں پر کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

وزیر اعظم کی جانب سے تشکیل کردہ 10 رکنی کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کریں گے۔

کمیٹی میں وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور کوآرڈینیٹر رانا مشہود سمیت دیگر شامل ہیں۔

کمیٹی کو تین روز میں چودہ اگست کے پروگرام کی تیاریوں پر سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کمیٹی وزیراعظم کی تقریر، پیغامات اور دیگر تقریبات کے امور کو حتمی شکل دے گی جبکہ کمیٹی کے لیے سیکریٹری سطح کی سپورٹ وزارت اطلاعات ونشریات فراہم کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 8 اکتوبر 2024
کارٹون : 7 اکتوبر 2024