• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:34pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:59pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 4:03pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:34pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:59pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 4:03pm

وزیراعظم کی ایف بی آر کی ٹرانسفارمیشن کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

شائع August 4, 2024
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایف بی آر میں ٹریک اینڈ ٹریس کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا— فوٹو: اے پی پی
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایف بی آر میں ٹریک اینڈ ٹریس کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا— فوٹو: اے پی پی

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے معاشی ٹیم کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی ٹرانسفارمیشن کی رفتار کو تیز کرنے کا ہدف دیتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے خزانہ کو ایف بی آر ٹرانسفارمیشن منصوبے کی نگرانی کی ذمہ داری سونپ دی۔

لاہور میں وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت ٹریک اینڈ ٹریس کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے حوالے سے خرابیوں و بے ضابطگیوں کے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ٹیکس نظام کی بہتری کے لیے ایف بی آر کی اصلاحات بہت ضروری ہیں اور ہم پاکستان کے غریب عوام کی ایک ایک پائی بچانے کے لیے دن رات محنت کریں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن میں کسی قسم کا تعطل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مکمل ڈیجیٹائزیشن اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ری اسٹرکچرنگ ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کا حصہ ہیں۔

اجلاس کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیر اعظم نے ایف بی آر کی ٹریک اینڈ ٹریس کے مکمل نفاذ میں غفلت برتنے کے ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے تمام اقدامات پر جلد عملدرآمد کی ہدایت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، وزیرِ مملکت علی پرویز ملک، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

کارٹون

کارٹون : 8 اکتوبر 2024
کارٹون : 7 اکتوبر 2024