• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

طلاق کی افواہ، ابھیشیک بچن نے خاموشی توڑ دی

شائع August 12, 2024
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ابھیشیک بچن نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو میں طلاق کی افواہوں اور خبروں سے متعلق اظہار خیال کیا ہے، جس پر اداکار ایک بار پھر وائرل ہوگئے ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابھیشیک بچن کی جانب سے میڈیا کو اپنی شادی کی انگوٹھی دکھائی گئی تھی، جو کہ اداکار کے ہاتھ میں موجود تھی۔ اس موقع پر ابھیشیک بچن کا کہنا تھا کہ ’میں شادی شدہ ہی ہوں‘۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے میرے پاس آپ کو بتانے کے لیے کچھ نہیں ہے، آپ سب نے ایک موضوع کو بالکل مختلف بنا دیا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ آپ نے ایسا کیوں کیا ہے، آپ اپنا کام کر رہے ہوتے ہیں، ٹھیک ہے، ہم سیلیبریٹیز ہیں، ہمیں یہ سب برداشت کرنا پڑتا ہے’۔

اس سے قبل ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے طلاق، گھریلو تنازعات کی خبروں کے باعث وائرل تھے، جبکہ گزشتہ ماہ اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں بھی ایشوریا رائے بیٹی کے ہمراہ پہنچی تھیں، جبکہ ابھیشیک بچن والدین اور بہن کے ہمراہ پہنچے، جس نے دونوں کے ازدواجی معاملات پر سوالات اٹھا دیے تھے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا جاتا رہا ہے کہ نند اور بھابھی کے درمیان ’کچھ اچھا‘ نہیں ہے، یعنی ایشوریا رائے اور شویتا بچن کے درمیان تعلقات خراب ہونے کے باعث میاں بیوی کے رشتے پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔

جبکہ ابھیشیک بچن کی جانب سے ایک انسٹاگرام پوسٹ کو لائک کیا گیا تھا، جس میں طلاق اور خاص کر ’گرے طلاق‘ سے متعلق تذکرہ کیا گیا تھا، واضح رہے گرے طلاق دراصل 50 سال یا اس سے زائد عمر کے جوڑوں کے درمیان طلاق کو کہا جاتا ہے۔

ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، جبکہ دونوں کے ہاں 2011 میں بیٹی آرادھیا کی پیدائش ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024