• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:53pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:56pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:53pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:56pm

صنم جاوید کی حفاظتی ضمانت منظور، پولیس کو گرفتاری سے روک دیا

شائع August 13, 2024
صنم جاوید: فائل فوٹو
صنم جاوید: فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما صنم جاوید کی ایک ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، صنم جاوید اپنے وکیل احد کھوکھر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میانوالی میں مقدمہ ہے اور گرفتاری کا خدشہ ہے، متعلقہ عدالت پیش ہونا چاہتے ہیں لہذا ہمیں حفاظتی ضمانت دی جائے۔

بعد ازاں عدالت نے صنم جاوید کی ایک ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

ساتھ ہی عدالت نے صنم جاوید کو ایک ہفتے میں متعلقہ عدالت پیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔

یاد رہے کہ 10 اگست کو انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی 2023 سے متعلق تھانہ شادمان میں درج جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید اور روبینہ جمیل کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیے تھے۔

15 جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے رہنما پاکستان تحریک انصاف صنم جاوید کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی تھی ۔

کارٹون

کارٹون : 14 اکتوبر 2024
کارٹون : 13 اکتوبر 2024