• KHI: Fajr 5:12am Sunrise 6:28am
  • LHR: Fajr 4:42am Sunrise 6:02am
  • ISB: Fajr 4:46am Sunrise 6:09am
  • KHI: Fajr 5:12am Sunrise 6:28am
  • LHR: Fajr 4:42am Sunrise 6:02am
  • ISB: Fajr 4:46am Sunrise 6:09am

نیرج چوپڑا اور منو بھاکر کی شادی کی افواہیں، اہلخانہ کی وضاحت

شائع August 13, 2024
— فوٹو: اسپورٹس گرام انڈیا
— فوٹو: اسپورٹس گرام انڈیا

پیرس اولمپکس 2024 میں بھارت کے لیے دو کانسی کے تمغے جیتنے والی شوٹر منو بھاکر اور واحد چاندی کا تمغہ جیتنے والے جیولن تھرور نیرج چوپڑا کی شادی کی افواہیں گردش میں ہیں۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق منو بھاکر کے والد رام کشن بھاکر نے حالیہ وائرل ویڈیو کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بیٹی ابھی شادی کے لیے کم عمر ہیں اور ان کی فیملی کا دھیان منو بھاکر کے ایتھلیٹکس کریئر پر ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ فی الحال ان کی شادی کے بارے میں نہیں سوچ رہے۔

نیرج چوپڑا کے اہلخانہ نے بھی ان افواہوں کی تردید کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ جس طرح نیرج چوپڑا کے میڈل جیتنے پر پورے ملک کو علم ہوا تھا، اسی طرح ان کی شادی کی خبر بھی سب کو مل جائے گی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو، جس میں منو بھاکر کی والدہ نیرج چوپڑا سے ملاقات کر رہی ہیں، کو صارفین نے منو بھاکر کی شادی سے منسلک کیا ہے۔

اس ویڈیو پر مختلف میمز اور پوسٹس بھی بنائی جا رہی ہیں، جن میں کہا جا رہا ہے کہ سمیدھا بھاکر اپنی بیٹی کے لیے نیرج چوپڑا کو ممکنہ رشتہ کے طور پر دیکھ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست ہریانہ کے رہائشی منو بھاکر اور نیرج چوپڑا نے بھارتی کھیلوں میں اہم کردار ادا کیا ہے، منو بھاکر نے خود کو بھارت کی کامیاب ترین خاتون شوٹر کے طور پر منوایا ہے جبکہ نیرج چوپڑا جیولن تھرو میں میڈلز حاصل کرکے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 اکتوبر 2024
کارٹون : 8 اکتوبر 2024