• KHI: Asr 4:30pm Maghrib 6:08pm
  • LHR: Asr 3:55pm Maghrib 5:34pm
  • ISB: Asr 3:58pm Maghrib 5:38pm
  • KHI: Asr 4:30pm Maghrib 6:08pm
  • LHR: Asr 3:55pm Maghrib 5:34pm
  • ISB: Asr 3:58pm Maghrib 5:38pm

کراچی: داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی وائس چانسلر کی گاڑی پر فائرنگ، حملے میں محفوظ رہیں

شائع August 13, 2024
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا
— فائل فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ اور داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے، تاہم وہ حملے میں محفوظ رہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے۔

کراچی ویسٹ کے پولیس حکام نے بتایا ہے کہ اورنگی ٹاؤن میں پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، ڈاکٹر ثمرین گاڑی میں موجود نہیں تھیں۔

ڈی آئی جی ویسٹ نے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ ڈاکٹر ثمرین محفوظ ہیں، واقعے سے متعلق حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم یہ معاملہ اسٹریٹ کرائم کا نہیں لگتا، اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔

ڈاکٹر ثمرین نے بتایا ہے کہ وہ جشن آزادی کی تقریب کے سلسلے میں اورنگی ٹاون گرلز کالج گئیں تھیں۔

دوسری جانب، وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے فائرنگ کے واقعے پر ڈی آئی جی ویسٹ سے تفصیلات طلب کرلیں۔

گورنر سندھ نے حملہ کی مذمت کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی۔

کارٹون

کارٹون : 12 اکتوبر 2024
کارٹون : 11 اکتوبر 2024