• KHI: Fajr 5:46am Sunrise 7:07am
  • LHR: Fajr 5:26am Sunrise 6:53am
  • ISB: Fajr 5:34am Sunrise 7:03am
  • KHI: Fajr 5:46am Sunrise 7:07am
  • LHR: Fajr 5:26am Sunrise 6:53am
  • ISB: Fajr 5:34am Sunrise 7:03am

آرز احمد نے بتایا تھا حبا بخاری حمل سے ہیں، نادیہ خان

شائع September 10, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان نے واضح کیا ہے کہ حبا بخاری کے حمل سے متعلق انہیں خود اداکارہ کے شوہر نے بتایا تھا اور یہ کہ اداکارہ کے حمل کو تین ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا۔

نادیہ خان نے کیا ڈراما ہے نامی ٹی وی شو میں کچھ دن قبل دعویٰ کیا تھا کہ حبا بخاری حمل سے ہیں اور انہوں نے اداکارہ اور ان کے شوہر آرز احمد کو مبارک باد بھی پیش کی تھی۔

نادیہ خان کی جانب سے حبا بخاری کے حاملہ ہونے کی خبر بتانے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں بھی لیا تھا، جس پر اب انہوں نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے سنی سنائی باتوں پر دعویٰ نہیں کیا تھا بلکہ انہیں خود حبا بخاری کے شوہر نے اہلیہ کے حمل کا بتایا تھا۔

نادیہ خان نے کیا ڈراما ہے نامی ٹی وی شو کی نئی قسط میں واضح کیا کہ وہ اور آرز احمد ایک ڈرامے میں کام کر رہے ہیں، جہاں شوٹنگ کے دوران انہوں نے انہیں اہلیہ کے حمل سے متعلق بتایا۔

ان کے مطابق ایسا نہیں ہے کہ حبا بخاری حمل کے پہلے تین ماہ میں ہیں بلکہ اب ان کے ہاں بچے کی متوقع پیدائش کی بات پرانی ہوچکی، انہیں لگا کہ ہر کسی کو علم ہوگا، اس لیے انہوں نے بھی ٹی وی شو پر آرز احمد اور حبا بخاری کو مبارک باد دی۔

انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے حبا بخاری کے حمل کی بات کرکے بریکنگ نیوز نہیں دی بلکہ انہوں نے اداکار جوڑی کو مبارک باد پیش کی۔

نادیہ خان کا کہنا تھا کہ اگر جوڑا اپنے ہاں متوقع بچے کی پیدائش کی بات خفیہ رکھنا چاہتا تو آرز احمد انہیں بتا دیتے کہ وہ یہ بات کسی کو نہ بتائیں لیکن اداکار نے انہیں ایسا کچھ نہیں کہا۔

ان کے مطابق حبا بخاری کے حمل کو تین ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا، اس لیے انہیں لگا کہ ہر کسی کو اس بات کا علم ہوگا، اسی وجہ سے ہی انہوں نے جوڑے کو ٹی وی شو پر مبارک باد پیش کی، نہ کہ انہوں نے بریکنگ نیوز دی۔

ساتھ ہی نادیہ خان نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس بہت ساری شخصیات کے بہت بڑے راز بھی ہیں لیکن وہ ان رازوں سے متعلق کبھی بات نہیں کرتیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 دسمبر 2024
کارٹون : 11 دسمبر 2024