• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am

پی ٹی آئی سینیٹر فلک ناز ’نامناسب زبان‘ استعمال کرنے پر دو دن کے لیے معطل

شائع September 11, 2024
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

آزاد سینیٹر فیصل واڈا سے شدید تکرار، نامناسب زبان پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر فلک ناز کی رکنیت 2 دن کے لیے معطل کر دی گئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے قابل اعتراض گفتگو پر بار بار درخواست کرنے کے باوجود معذرت نہ کرنے پر فلک ناز کی رکنیت معطل کرنے کا اعلان کیا، صورتحال اُس وقت شدت اختیار کر گئی، جب فلک ناز نے سینیٹر فیصل واڈا کی تقریر کے دوران مداخلت کرتے ہوئے ان کے جواب پر تنقید کی، جو کہ اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کے پارلیمنٹ ہاؤس میں اراکین کی گرفتاری سے متعلق اظہار خیال پر ردعمل دے رہے تھے۔

سینیٹ میں اراکین کے درمیان تلخ تکرار الزامات کے بعد شدت اختیار کرگئی، فیصل واڈا نے جذباتی تقریر کے دوران پی ٹی آئی کی قیادت بالخصوص عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو تنقید کا نشانہ بنایا، ساتھ ہی جماعت پر ملک توڑنے کے ایجنڈے پر کام کرنے کا الزام عائد کیا۔

سندھ سے منتخب ہونے والے آزاد سینیٹر اور حکومتی بینچوں میں بیٹھنے والے فیصل واڈا نے الزام عائد کیا کہ ایک طرف عمران خان کہتے ہیں کہ وہ فوج سے بات چیت نہیں کرنا چاہتے جبکہ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فوج سے رحم کی درخواست کر رہے ہیں۔

فیصل ووڈا (جنہوں نے ایک نجی ٹی کے پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ اکتوبر میں صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل سے قبل عمران خان کو علم تھا ’کچھ بڑا ہونے والا ہے‘) نے براہ راست سابق وزیراعظم پر صحافی کے قتل میں کردار ادا کرنے کا الزام عائد کیا۔

سینیٹر کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی کی سینیٹر فلک ناز آگ بگولا ہوگئیں اور فیصل واڈا کی سینیٹ میں حیثیت پر سوال اٹھانے لگیں، جس پر سینیٹر مزید مشتعل ہوگئے، سابق پی ٹی آئی رہنما نے جماعت کی قیادت کو مخالفین کے خلاف گالی گلوچ کرنے اور انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے کا الزام لگایا، ساتھ ہی واضح کیا کہ والدہ کی توہین برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024