• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:52pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:55pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:52pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:55pm

لاہور: 8 سالہ بچی کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا

شائع September 14, 2024
— فوٹو: ڈان
— فوٹو: ڈان

لاہور کے علاقے شالیمار روڈ پر باغبانپورہ کے ایک گھر میں 8 سالہ مسکان کو مبینہ طور پر تشدد کر کے قتل کر دیا گیا، بچی کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود تھے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پڑوسیوں کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ کمسن بچی کو پہلے بھی معمولی باتوں پر تشدد کا نشانہ بنایا جاچکا ہے جس پر پولیس حکام نے کمسن بچی کے والد اور سوتیلی ماں کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق پڑوسیوں نے جب بچی کی رونے کی آواز سنی تو انہوں نے ہمیں آگاہ کیا، پولیس جب موقع پر پہنچی تو مسکان کے جسم کے مختلف حصوں پر زخموں کے نشانات موجود تھے۔

’مسکان کے جسم کے متعدد اعضا پر سوجن تھی اور اس کی گردن پر گہرے کٹ لگے ہوئے تھے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچی کو کسی سخت چیز سے مارا گیا تھا اور شدید زخموں کی وجہ سے ہی اس کی موت ہوئی‘۔

پڑوسیوں کے مطابق مسکان کے والد نے دوسری شادی کررکھی تھی اور بچی کو مبینہ طور پر اپنی سوتیلی ماں کی جانب سے سخت سلوک کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

بعد ازاں پولیس نے فرانزک کے لیے گھر کے کچھ علاقوں کو سیل کردیا جب کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سٹی مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 15 اکتوبر 2024
کارٹون : 14 اکتوبر 2024