• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:05pm
  • LHR: Asr 3:52pm Maghrib 5:30pm
  • ISB: Asr 3:55pm Maghrib 5:34pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:05pm
  • LHR: Asr 3:52pm Maghrib 5:30pm
  • ISB: Asr 3:55pm Maghrib 5:34pm

حکومت کا پیٹرول 10 روپے اور ڈیزل 13 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان

شائع September 15, 2024
فائل فوٹو: اے پی پی
فائل فوٹو: اے پی پی

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 13 روپے فی لیٹر سے زائد کمی کا اعلان کردیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے کمی کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے اعلامیے کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے پیش نظر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ قیمتوں کا اعلان آئندہ 15 روز کے لیے کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کی کمی کی گئی ہے اور اب پیٹرول 249 روپے 10 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہو گا۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے چھ پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 249 روپے 68 پیسے ہو گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 11 روپے 15 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد کی نئی قیمت 158 روپے 47 پیسے ہو گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر 12 روپے 12 پیسے سستا کردیا گیا ہے اور اب وہ 141 روپے 93 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہو گا۔

پیٹرولیم ڈویژن میں موجود پیشرفت سے باخبر حکام نے ڈان اخبار سے گفتگو میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا تھا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی اوسط قیمت 81 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 76 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آ گئی جب کہ گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 88.5 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر تقریباً 83 ڈالر فی بیرل ہو گئی، موجودہ پندرہ دن کے دوران پیٹرول اور ایچ ایس ڈی پر درآمدی پریمیم عام طور پر 8.5 اور 5 ڈالر فی بیرل پر مستحکم رہا، دوسری جانب ایکسچینج ریٹ بھی مستحکم رہا اس سے قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ چند ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مرحلہ وار نمایاں تبدیلی کی گئی ہے۔

اس سے قبل 31 اگست کو وفاقی حکومت نے پیٹرول 1.86 روپے اور ڈیزل 3.32 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ اس سے قبل 15 اگست کو پیٹرول کی قیمت 8.47 روپے اور ڈیزل کی قیمت 6.7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 15 اکتوبر 2024
کارٹون : 14 اکتوبر 2024