• KHI: Asr 4:33pm Maghrib 6:11pm
  • LHR: Asr 3:58pm Maghrib 5:37pm
  • ISB: Asr 4:02pm Maghrib 5:41pm
  • KHI: Asr 4:33pm Maghrib 6:11pm
  • LHR: Asr 3:58pm Maghrib 5:37pm
  • ISB: Asr 4:02pm Maghrib 5:41pm

فیصل واڈا نے حکومت کو ’نکما اور نا اہل‘ قرار دے دیا

شائع September 16, 2024
فائل فوٹو:فیس بک
فائل فوٹو:فیس بک

سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واڈا نے حکومت کو نااہل اور نکما قرار دے دیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سینیٹر فیصل واڈا نے حکومت کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دو دن کی ہلچل کے باوجود آئینی ترمیم نہ ہو نا حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

صحافی کے آئینی ترمیم میں ناکامی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نااہل اور نکموں سے یہی امید کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کے چمپیئن آج کل سامنے آ رہے ہیں، آپ پوچھ لیں کہ انہوں نے کیا کیا ہے؟

فیصل واڈا کی یہ تنقید حکومت کی پالیسیوں اور کارکردگی پر اٹھنے والے سوالات کی عکاسی کرتی ہے، جس سے ملکی سیاسی منظر نامے میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ دو دن سے حکومت کابینہ اور پارلیمنٹ سے آئینی پیکج منظور کروانے کی تگ و دوڑ میں مصروف ہے، جبکہ اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی آئینی ترمیم کے فیصلے سے نالاں ہے، اس سلسلے میں حکومتی اور اپوزیشن وفد نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے بھی ملاقاتیں کی تاہم ابھی تک آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا جا سکا۔

آج کا سینیٹ سیشن بھی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا جبکہ آئینی ترمیم کے حوالے سے کوئی بھی ایجنڈا اجلاس میں زیر بحث نہیں آیا۔

آج قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ اگر اس طرح رات کی تاریکی میں ذلت، زور اور ظلم سے قانون سازی ہوتی ہے تو ہمارے لیے اس طرح پارلیمنٹ میں بیٹھنے سے موت بہتر ہے، ہم اس کے خلاف مزاحمت کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 9 اکتوبر 2024
کارٹون : 8 اکتوبر 2024