• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm

پہلے خیال نہیں تھا، اب 2 سال سے شادی کا سوچ رہی ہوں، مہوش حیات

شائع November 5, 2024
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ پہلے وہ شادی سے متعلق سوچتی تک نہیں تھیں لیکن گزشتہ دو سال سے وہ رشتہ ازدواج میں بندھنے سے متعلق سوچ رہی ہیں اور اچھا ساتھی ملنے پر وہ بیاہ جائیں گی۔

مہوش حیات نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی اور شادی سے متعلق سوال پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے لیے بہت سارے رشتے آتے رہے ہیں، پہلے وہ صاف انکار کر دیتی تھیں اور کہتی تھیں، انہیں شادی نہیں کرنی لیکن اب ایسا نہیں۔

مہوش حیات کے مطابق اب وہ گزشتہ دو ڈھائی سال سے شادی کا سوچ رہی ہیں اور ان کا خیال ہے کہ اگر اچھا جیون ساتھی مل جائے تو شادی بھی کی جا سکتی ہے، یہ اچھا عمل ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ گھریلو خیالات کی خاتون ہیں، ان کے خیال میں شادی صرف دو افراد نہیں بلکہ دو خاندانوں کے درمیان ہوتی ہے اور وہ یہی بات ذہن نشین کرکے زندگی سے متعلق فیصلہ کریں گی۔

ان کے مطابق وہ ایسے شخص سے شادی کریں گی جو سمجھدار ہو، ذہنی طور پر پختہ ہو اور سب سے اہم بات یہ کہ وہ شوبز کے معاملات کو سمجھتا ہو تاکہ انہیں شادی کے بعد مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مہوش حیات نے عزم ظاہر کیا کہ وہ شادی کے بعد بھی شوبز انڈسٹری میں کام کرتی رہیں گی، اس لیے ایسے شخص سے شادی کریں گی جو کہ شوبز کو سمجھتا ہو، بطور اداکارہ ان کے کردار کو وہ سمجھ پائے۔

ایک اور سوال کے جواب میں مہوش حیات نے بتایا کہ لازمی نہیں کہ ان کا ہونے والا شوہر بہت زیادہ امیر ہو لیکن انہیں معاشی طور پر مستحکم ہونا چاہیے اور ان کے کچھ ناز نخرے اٹھا سکے۔

مہوش حیات نے کہا کہ چونکہ وہ خود بھی شادی کے بعد کماتی رہیں گی تو پیسہ تو ان کے پاس آجائے گا اور پیسے کو شیئر بھی کر لیں گے لیکن ہونے والے شریک حیات کا سمجھدار ہونا لازمی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025