• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm

9 نومبر کو ’یوم اقبال‘ پر عام تعطیل کا اعلان

شائع November 7, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے 9 نومبر کو یوم اقبال کے موقع پر سرکاری چھٹی کا اعلان کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق 9 نومبر کو ملک بھر میں یوم اقبال کی چھٹی ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ عام تعطیل کا اعلان 20 دسمبر 2023 کو سال 2024 کے لیے عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کی جاری کردہ فہرست کے مطابق کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال 9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعر مشرق کے یوم پیدائش کو ’یوم اقبال‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

علامہ اقبال نے نئی نسل میں انقلابی روح پھونکی اور اسلامی عظمت کو اجاگر کیا، ان کی کئی کتابوں کے انگریزی، جرمنی، فرانسیسی، چینی، جاپانی اور دوسری زبانوں میں ترجمے ہو چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024